صوبہ اوسفولڈ کے شہر آشم میں بدھ کی رات خواتین کا شاپنگ سینٹر

askim1

خرید داری کے لیے جانے والی خواتین کی شاندار ضیافت کی گئی ۔

askim-4
گذشتہ بدھ کی رات کو آٹھ بجے سے دس بجے تک مرکزی مارکیٹ صرفخواتین کے لیے کھولی گئی۔اس شاپنگ سینٹرمیں اٹھارہ سال سے ذیادہ عمر کی خواتین کو شاپنگ کی اجزت تھی۔یہ مارکیت صرف ان کواتین کے لیے تھی جو کہ آشم مارکیٹ روپ کی ممبرتھیں۔مارکیٹمیں تمام اشیاء پرتیس سے پچاس فیصد تک ررعائیت دی گئی تھی۔اس سینٹر میں سوائے منتظمین کے کسی مرد کو داخلہ کی اجازت نہیں تھی۔شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین کو فیس بک پر لاٹری کے ذریعے گفٹ کارڈ بھی دیا گیا۔جبکہ خرید داری کے لیے جانے والی خواتین کی ضیافت کی گئی ۔جس میں مارکیٹ کی انتظامیہ نے انواع اقسام کے برگر پیزا اور مختلف کیکس اور سافٹ ڈرنکس بھی رکھے۔
یاد رہے کہ آشم میں یہ مارکیٹ ہر سال منعقد کی جاتی ہے اور ناروے میں اپنی نوعیت کی منفرد مارکیٹ ہے۔جسے مقامی طور پر بہت سراہا جاتا ہے۔

askim-3
UFN urdu falak net news desk

اپنا تبصرہ لکھیں