تحریر شازیہ عندلیب
یہ بات کون نہیں جانتا اور کون نہیں مانتا کہ جب کسی سے محبت ہو جائے اور دل میں عشق بس جائے تو انسان اس ہستی کی خوشنودی کے لیے اور اس کا دل جیتنے کے لیے کیا کیا کیاجتن نہیں کرتا۔تو پھر کیوں نہ آج اس کائنات کی عظیم ہستی کو خوشنودی کے لیے آپ اور ہم بھی کچھ نہ کچھ کریں۔آخرو زماں نبی پاک حضرت محمد ﷺکی خوشی کے لیے تو خالق کائنات بھی اہتمام کرتے ہیں۔ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ
اے لوگوں تم اپنے نبی پر درود پاک پڑھ کر بھیجا کرو، اللہ اور اس کے فرشتے بھی نبی پاک حضرت محمد صل اللہ علیہ و آلہ وسلم پر درودو سلام بھیجتے ہیں۔
اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم بھی کائنات کی اس عظیم ہستی اور دو عالم کے پیغمبر کے یوم ولادت کی خوشی میں نہ صرف میلاد کی محفلوں کا ا ہتمام کریں بلکہ اس سے بڑھ کر کچھ عملی کام بھی کریں جو ہماری محبوب خدا سے محبت کی سند بن جائے اور ہم لوگ اس ہستی کا قرب حاصل کر لیں کہ محبوب خدا کی خوشنودی حاصل کرنا گویا خداء کی خوشنودیی حاصل کرنے کا آسان طریقہ ہے۔اس لیے ہمیں اس مبارک موقع پر صرف زبانی کلامی تعریف و وتوصیف سے ہی کام نہیں لینا چاہیے بلکہ اپنے عمل سے بھی خود کو رسول خدا سے محبت کرنے والا ثابت کرنا چاہیے۔
اس سلسلے میں سب سے ذیادہ افضل اور آسان کام ہر فارغ وقت میں ذیادہ سے ذیادہ درود پاک پڑھ کر نبی پاک کو بخشنا ہے۔آپ کوئی بھی چھوٹا سا درود پاک اپنے ورد میں رکھ سکتے ہیں۔ اس کے بعد نبی پاک کے اسوہء حسنیٰ کو پڑہیں۔جہاں تک ہو سکے روزمرہ زندگی میں رسول پاک کی سنت اور طریقوں کو اپنائیں ،اسکی کوشش کریں یا کم از کم نیّت ہی کر لیں۔کیونکہ صرف نیّت کا بھی ثواب ہوتا ہے اور فرمان الٰہی ہے کہ
عملوں کا دو رو مدار نیّتوں پر ہے۔
اس سلسلے میں اہم بات یہ ہے کہ نبی پاک کی اطاعت اور تقلید میں حد سے تجاوز کرنا یا ان سے آگے نکلنا بھی ٹھیک نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ کوئی شخص نبی کی تقلید میں ان سے آگے نکلنے کی کوشش کرے۔پھر جن باتوں سے منع کیا ہے ان سے رک جائیں اور جن باتوں کا حکم دیا ہے ان پر عمل کریں۔کوشش کریں کہ ہمیشہ اہل دل یعنی اللہ رسول سے محبت کرنے والے لوگوں کی صحبت اختیار کریں۔جو ایسے لوگوں کے خلاف ہیں ہو سکے تو انہیں ہدائیت دیں اگر ایسا ممکن نہیں تو پھر ان سے بچیں۔اس لیے کہ انسان اپنی مجلس سے نہ صرف پہچانا جاتا ہے بلکہ محض نیک لوگوں کی مجلس بھی باعث شفاعت ہو گی۔
یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ درود پاک کا ورد باعث رحمت ہے لیکن اس کے بھی آداب ہیں اگر انکا خیال نہ رکھا جائے تو پھر اسکا ثواب بھی ضائع یا کم ہونے کا خطرہ ہے۔حدیث شریف ہے کہ
وہ شخص جو سب سے ذیادہ درود شریف پڑھے گا وہ قیامت کے رو نبی پاک کے قریب ہو گا۔
پھر ایک اور حدیث ہے کہ جمعہ کے روز کثرت سے درود پڑھا کرو کیونکہ اس روز فرشتے نبی پاک کی خدمت میں درود پیش کرتے ہیں۔
درود شرف پڑھنے والے کو پانچ وقت کی نماز کا ہتمام کرنا چاہیے۔
درود شریف پڑھنے والے کو جھوٹ اور غیبت سے پرہیز کرنا چاہیے۔ہر معاملے میں سچ بولنا چاہیے کیونکہ جھوٹ بولنے کی عادت روحانی قوت کے حصول میں رکاوٹ ہے۔
اس ضمن میں مسلم شریف کی حدیث مبارکہ ہے کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہو نے فرمایا کہ حضور سرور کائنات نے فرمایا کہ سچ بولنا نیکی ہے اور نیکی جنت میں لے جاتی ہے جھوٹ بولنا فسق و فجور ہے اور فسقو فجور جہنم میں لے جاتا ہے۔
درود پڑھنے والے کو چاہیے کہ شیطانی وسوسے اور فاسد خیالات کو اپنے قلب سے دور کر دے ۔
درود شریف پڑھنے کے اوقات
ویسے تو درود شریف ہر وقت پڑھنا چاہیے لیکن بعض مقامات اور اوقات میں درود پاک پڑھنا ذیادہ افضل اور لازم ہے۔وہ اوقات حسب ذیل ہیں۔
نبی پاک ﷺ کا نام لیتے وقت،سنتے وقت،لکھتے وقت نماز کے آخری قعدہ التحیات کے بعد۔
نماز جنازہ میں دوسری تکبیر کے بعد،خطبات عیدین میں نماز استسقاء اور خطبہء نکاح میں
جمعہ کے روز عصر کی نماز کے بعد بکثرت پڑھنا۔قرآن پاک شروع کرتے وقت،حفظ کرتے وقت حفظ قرآن کی دعائیں پڑھتے وقت حدیث شریف پڑھتے وقت
مسجد پر نظر پڑتے،گزرتے اور باہر نکلتے وقت وضو کرتے وقت،وضو کے بعد اور تیمم کرتے وقت،ازان اور امامت کے وقت ہر دعا کے آغاز اور اختتتام کے وقت
مدینہ منورہ کے سفر کے دوران،داخل ہوتے اور باہر نکلتے وقت۔مدینہ منورہ کے قیام کے دوران بکثرت پڑھناوقت سحر کعبہء معظمہ کی ذیارت ،داخل ہوتے اور نکلتے وقت۔
زیارت روضہء رسولﷺ کے وقت۔آثار مبارکہ مثلاًزیارت مسجد نبوی،مسجد قباء مسجد قبلہتین،مساجد جبل و احداور مقم بدر کی ذیارت کے وقت۔دوران حج بیشتر وقت۔حج کے موقعہ پر تلیہ اور لبیک پڑھتے وقت۔
کوہ صفاہ اور صفاہ مروہ پر چڑھتے وقت،حجرہ اسود کو بوسہ دیتے وقت۔منیٰ مزدلفیٰ اور عرفات کے قیام کے دورا ن طواف و وداع سے فارغ ہونے کے بعد۔
حالت غربت میں بکثرت درود شریف پڑھنا خوف و احتیاج کے وقت ۔شدید غم و غصہ اور جھگڑے کو ختم کرنے کے لیے۔
اس کے علاوہ ان مواقع پر درود پاک پڑھنا مکروہ ہے اس لیے اس وقت درود پاک نہیں پڑھنا چاہیے
ٹوائلٹ میں
چھینک اور تعجب کے وقت
ٹھوکر کھاتے وقت اور جانور ذبح کرتے وقت
بیچنے کی چیز کی تشہیر کے لیے
مباشرت اور غسل کے وقت
حرام اشیاے کے استعمال کے وقت
بدبو داراشیاء مثلالہسن پیاز،سگریٹ گٹکہ ،مولی ،تمباکواور حقہ کے وقت
نشہ آور اشیاء کے استعمال کے وقت
غیبت اور جھوٹ والی مجالس میں
غیر اخلاقی مجالس میں
ناچ گانے والی محفلوں میں
درود شریف کے مندرجہ بالا آداب کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ ہمیں چاہیے کہ رسول پاک کی کسی بھی ایسی عادت کو اپنائیں جو ہم میں موجود نہیں۔اس کے لیے ایک کاغذ قلم لے کر اپنی کمزوریوں اور خامیوں کی لسٹ بنائیں۔پھر کسی بھی دو کو مارک کریں اور اسے نبی پاک کے طریقے کے مطابق عمل کرنے کا ارادہ کریں۔میں بھی آج نبی پاک کے روز ولادت کے موقع پر یہ عہد کرتی ہوں کہ میں اب سے ہفتے میں کم از کم ایک دن ضرور اپنی قریبی اور دور کی دوستوں اور عزیزوں سے ملوں گی یا رابطہ کروں گی۔
نبی پاک کی تقلید کے لیے سب سے نمایاں چیز آپ کے اسواء حسنیٰ اور اخلاق ہیں۔حدیث شریف ہے کہ ہم میں سے سب سے اچھا وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہے۔
اس کے بعد نبی پاک نے اس شخص پر لعنت فرمائی ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے بچنے کے لیے لوگ اس سے ملنا چھوڑ دیں۔
آیءں ہم بھی اس مبارک دن میں یہ عہد کریں کہ ہم اپنے اخلاق کو نبی پاک جیسا بنائیں گے۔
یہ میرا اور کئی لوگوں کا ذاتی مشاہدہ ہے کہ جو شخص درود پاک کا ورد کرتا ہے ربّ ذو الجلال اسے دوست بھی ایسے ہی عطاء فرماتا ہے۔یقین نہ آئے تو آپ بھی آزما لیں۔آزمائش شرط ہے۔
شائید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات