عرب حکیم اور دانشمند لوگ ہیں۔ ان کی کہاوتیں اور امثال حکمت سے لبریز ہوتی ہیں ۔ذیل میں کچھ عرب کہاوتیں بڑی دلچسپ اورنصیت آموز ہیں۔
عرب کہتے ہیں کہ پانی وہیں سے پیو جہاں سے گھوڑا پیتا ہے کیونکہ نسلی گھوڑا ناپاک پانی کو منہ نہیں لگاتا ۔
سکون سے سونا ہو
تو چارپائی وہیں بچھائو جہاں بلی سوتی ہے ،کیونکہ بلی ہمیشہ پر سکون جگہ کا ہی انتخاب کرتی ہے ۔
پھل وہ کھائو جسے کیڑا کھائے بغیر چھوکر گزرا ہو ۔ کیونکہ کیڑا صرف پکے پھل کو ہی تلاش کرتا ہے ۔
گھر اس جگہ بنائو جہاں اژدھا دھوپ سیکنے کنڈلی مارتا ہو ۔ کیونکہ اژدھا استراحت کے لئے صرف ایسی جگہ کا انتخاب کرتا ہے جو مضبوط اور پختہ ہونے کے ساتھ سردیوں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈی ہو۔
پانی کے لئے کھدائی وہاں کریں جہاں
پرندے گرمی سے بچنے کے لئے پناہ لیتے ہوں ۔ کیونکہ جہاں پرندے پناہ لیتے ہیں وہاں پانی ہوتا ہے ۔
کامیابی چاہتے ہو تو سونے اور اٹھنے میں پرندوں کی روٹین اپنالو ۔ کیونکہ رزق کی تلاش کا سب سے مناسب وقت کا انتخاب پرندے ہی کرتے ہیں جو کامیابی کا سب سے مٶثر طریقہ ہے۔
کیا آج آپنے درودِ پاک پڑھا؟
صلی اللہ علیہ والہ وسلم