پاکستانی پس منظر رکھنے والے عرفان بھٹی کی اوسلو ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیشی ہے ۔اس پر اپنے چھ سالہ بچے پر تشدد کا الزام ہے۔اسلامی انتہا پسند عرفان بھٹی پر جو فرد جرم عائد کی گئی ہے اس کے مطابق اس نے قرآن پڑھانے کے دوران اپنے بچوں کو مارا پیٹا۔عرفان بھٹی نے اپنے چھ سالہ بیٹے اور گیارہ سالہ بیٹے کو قرآن پڑھاتے ہوئے چہرے پر،سر پر اور کمر پر ہاتھوں سے اور دھات کے پیپر ہولڈر سے ضربیں لگائیں۔یہ واقعات سن دو ہزار گیارہ اور دو ہزار بارہ کے دوران پیش آئے۔جبکہ اس کے خلاف سن دو ہزار بارہ میں پولیس کی حراست کے دوران پولیس پر تشدد کرنے کی فرد جرم بھی عائد کی گئی ہے۔
NTB/UFN