عرفان بھٹی کی رہائی کی صورت میں منصوبہ بندی

نارویجن پولیس اور سیکورٹی حکام نے عرفان بھٹی کی رہائی کی صورت میں حفاظتی اقدامات کی منصوبہ بندی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔اس بات کا امکان ہے کہ بھٹی کی رہائی کے بعد دونوں محکمے ہر قدم پر بھٹی کی کڑی نگرانی کریں گے۔اس لیے کہ پولیس اس باتکا کوئی موقعہ نہیں دینا چاہتی کہ بھٹی کی ناروے میں موجودگی کے دوران کسی قسم کا نا خوشگوار واقعہ پیش آئے۔
جبکہ پولیس کے محکمے کا ارادہ ہے کہ وہ عدالت کو جمعہ کے روز دو پہر دو بارہ اپنی رد کی ہوئی درخواست کے بارے میں اپیل کرے گی۔اس لیے کہ عدالت نے پولیس کی وہ درخواست رد کر دی تھی جس میں پولیس نے کہا تھا کہ بھٹی کے مقدمے کے فیصلے تک اسے جیل میں رکھا جائے۔تاکہ بھٹی کا ریمانڈ لیا جا سکے۔عرفان بھٹی اس سے پہلے خاندانی تشدد کے جرم میں ملوث رہ چکا ہے اس لیے پولیس کو شبہ ہے کہ وہ پھر کسی بھی قسم کے جرم کا ارتکاب کر سکتا ہے۔تا ہم بھٹی نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔
NTB/UFN

عرفان بھٹی کی رہائی کی صورت میں منصوبہ بندی“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں