آج کا دن ان عظیم مردوں کے نام جو رات کو اپنے چھالے بھرے ہاتھوں کے ساتھ > ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کے لئے گرما گرم مونگ پھلی لاتے ہیں پھر ساتھ بیٹھکر قہقہے لگا کر کہتے ہیں، “تم لوگ کھاؤ! میں تو راستے میں کھاتا آیا هوں🔥
آج کا دن ان سب عظیم جوانوں کے نام جو شادی کے چند ہفتے بعد پردیس کی فلائٹ پکڑتے ہیں اور پیچھے رہ جانے والوں کا “ATM” بن جاتے ہیں جنہیں اپنی بیوی کی جوانی اور اپنے بچوں کا بچپن دیکھنے کا زندگی موقع ہی نہیں دیتی🥀
آج کا دن ان سب مذدوروں، سپروائزروں اور فیلڈ افسروں کے نام جو دن بھر کى تھکان سے ٹوٹے بدن کے باوجود، اپنے بیوى بچوں کے مسکراتے چہرے دیکھنے کیلئے رات کو واٹس ایپ کال کرنا نہیں بھولتے🌷
آج کا دن ان سب دکانداروں اور سیلز مینوں کے نام جو سارا سارا دن اپنے وجود کے ساتھ لیڈیز سوٹ لگا لگا کر کہتے ہیں “باجی دیکھیں کیسا نفیس پرنٹ اور رنگ ہے💥
آج کا دن ان جوانوں کے نام جو ہم سب کی حفاظت کے لیے
باڈر پے سینا تانے اپنی اولاد سے بڑھ کے ہماری خاطر جان کا نظرانا دینے والے سپوتون کے نام
آج کا دن ان سب عظیم مردوں کے نام جو ملک کے کسى ایک کونے سے ڈرائیو شروع کرتے ہیں اور پورے پاکستان میں اشیاء تجارت ڈھو کر آ تے ہوئے بیٹی کے لئے کسی اجنبی علاقے کی سوغات لانا نہیں بھولتے💦
آج کا دن ان معزز افسران کے نام جو ویسے تو ناک پر مکھی نہیں بیٹھنے دیتے مگر اپنے بچوں کے رزق کیلئے سینئر اور سیٹھ کى گالیاں کھا کر بھی مسکرا دیتے هیں اور جواب میں بس اتنا کہتے ہیں کہ ” کام ٹھیک کروں گا سر! ابھی کا ابھی کروں گا سر🌻
آج کا دن ان عظیم کسانوں کے نام جو دسمبر کی برستی بارش میں سر پر تھیلا لئے پگڈنڈی پگڈنڈی پھر کر کسی کھیت سے پانی نکالتے ہیں اور کسی میں ڈالتے ہیں🍁
آج کا دن ان دیہاڑى داروں کے نام جو ہفتے میں ایک دفعہ اپنى بیٹى کا پسندیدہ ‘انڈے والا بن کباب’ لاتے ہیں اور ساتھ اعلان بھی کردیتے ہیں کہ انکا پسندیده کھانا تو بس روٹى اور چٹنى هى ہے🍂
اور آج کا دن میرے والد صاحب کے نام جنہوں نے مجھے زندگی بھر کى خوشیاں دیں اور پھر زندگی بنا بھی دی🌾
آج کا دن ہر نیک نفس، ایماندار اور محبت کرنے والے باپ، بھائی ، شوہر اور بیٹے کے نام جو اپنے لئے نہیں، اپنے “گھر والوں” کیلئے کماتے ہیں. جن کا کوئى عالمى دن نہیں هوتا مگر ہر دن ان کیلئے عالمى دن ہى ہوتا هے کیونکہ جنکے لئے وه محنت کرتے ہیں وہى تو انکا ‘ کُل عالم ‘ ہیں