عقل استعمال کیجئے…. زندگی آسان کیجئے

✨”میں نے اس کے گھر جاتے ہوئے بیکری پرگاڑی روکی۔۔۔
پشاوری کیک کی قیمت معلوم کی۔۔

مجھے بیکری میں داہنی دیوار کے ساتھ دودھ کے ڈبے رکھے نظر ائے۔۔

🧃آدھا کلو دودھ کے بارہ ڈبے تھے ایک کارٹن میں۔۔۔۔

جس قیمت میں کیک تھا اسی میں یہ کارٹن۔۔۔

❤️ یونہی خیال آیا کہ۔۔ کیک کون سی صحت مند چیز ہے دودھ کے ڈبے لے لیے جائیں۔۔

🔆دوست بظاہر تو متوسط ہے لیکن اس وقت تو مہنگائی نے ہر کس وناکس کی کمر توڑی ہوئی ہے۔۔۔
⬅️میں نے کارٹن گاڑی میں پچھلی سیٹ پر رکھا اور فیڈرل بی ایریا اپنے بچپن کے دوست کے گھر چلا گیا۔۔

⬅️میں نے دروازے پر کال بیل دے کر سیٹ سے کارٹن اٹھا کر اس کے حوالے کیا تو وہ چونک گیا۔۔۔۔

⬅️ میں نے کہا” میں کچھ اور لا نہیں سکا یہ گاڑی میں پڑا تھا سوچا چلو تمہارے کام ا جائے گا۔”

💔 دوران گفتگو اس کے حالات کا جان کر بہت افسوس ہوا فیصل چار بچوں کا باپ ہے۔۔

🛑 اس نے کہا :” ہمارے گھر دو کلو دودھ روز آتا تھا۔۔ لیکن پچھلے چھ ماہ سے ایک کلو کر دیا ہے ۔۔۔
اب میرا چھوٹا ڈیڑھ برس کا بیٹا دودھ سے محروم ہوگیا۔۔

🧾 بجلی کے بل اتنے زیادہ ہیں سارا مہینا خوف میں گزرتا ہے کہ بجلی کا بل نہ معلوم کتنے کا آجائے۔۔۔

📉اس پر اشیائے خوردنوش تک پراتنے ٹیکس۔۔۔جو سودا سلف اس مہینے دس ہزارکالاؤ وہی اگلے ماہ پندرہ ہزار کا۔ ”

💞 بیٹے نے فون پر کہا:”آپ اس پر لکھیے گا کہ ہم جب کسی کے گھر مہمان جاتے ہیں تو کیک اور مٹھائی جیسی غیر صحت مند اور مہنگی چیزوں سے چھٹکارا پائیں اس وقت سب سے قابل رحم سفید پوش طبقہ ہے۔۔”۔

❤‍🩹آپ کا جس سے جتنا قریبی تعلق ہوتا ہے اس کو تحفہ دینا اسان ہوتا ہے۔۔۔

💰 جیسے تھوڑے تکلف والے رشتوں میں شہد اور اچھی کھجور تحفے کے طور پر دے جاسکتی ہے۔۔۔۔

🎁جو قریبی لوگ ہوتے ہیں ان کو فریش فروٹ دیے جا سکتے ہیں۔۔۔

🪄 کیک کی قیمت میں بیڈ شیٹ آجاتی ہے جن کی سارا سال سیل لگتی رہتی ہے۔۔۔لیکن وہ آپ کو پہلے سے اسٹاک رکھنا ہوتا ہے۔۔جاتے ہوئے گاڑی روک کر اس طرح کی خریداری نہیں ہوسکتی۔۔۔

🌺 بحثیت خاتون خانہ ہمارے شعور کا امتحان ہے کہ ہم اپنے پیسے اس چیز پر خرچ کریں جو دوسرے کے کام ائے ۔۔۔

❌وقت کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی ان رسوم ورواج کو بدلنا چاہیے ۔۔۔۔

❗ہر دور کے تقاضے فرق ہوتے ہیں۔۔۔

✉️ مجھے تو اچھا لگتا ہے جب میری بہن کسی کے گھر جاتی ہے تو گھر کے کسی بچے کے ہاتھ میں لفافہ تھما دیتی ہے کہ ۔۔۔راستے میں کوئی بیکری نظر نہیں پڑی تم سب آئس کریم منگا کر کھا لینا۔”

✨ پیسوں سے دنیا کی چیز خریدی جاسکتی ہے۔ہم غریب ملک ہیں۔۔

🤲کسی کے گھر جانے کی,اس کا حق ادا کرنے کی اللہ نے آپ کو توفیق دی ۔۔اللہ سے یہ توفیق بھی طلب کیجیے کہ وہ آپکوآسانی تقسیم کرنے کی حکمت عطا فرمائے۔۔۔آمین

✒️افشاں نوید

اپنا تبصرہ لکھیں