علامہ طاہر اشرفی کی نئی تصویر نے ہنگامہ برپا کر دیا، دیکھ کر آپ بھی سکتے میں آ جائیں گے

علامہ طاہر اشرفی کی نئی تصویر نے ہنگامہ برپا کر دیا، دیکھ کر آپ بھی سکتے میں آ جائیں گے

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ  طاہرمحمود اشرفی پاکستان کے نامور علماءمیں سے ایک ہیں جوناصرف اپنے بیانات، پاک عرب تعلقات پر اپنا دبنگ موقف اور بھاری بھر کم جسامت کے باعث شہرت رکھتے ہیں،وہ گزشتہ کافی عرصے سے منظرعام سے غائب تھے اور ان کے مداح یہ جاننا چاہتے تھے کہ میڈیا سے اتنا عرصہ غائب رہنے کی آخر وجہ کیا ہے تاہم اب مداحوں کا انتظار ختم ہو گیا ہے اور علامہ طاہر اشرفی نے نئے روپ میں ایسی ’دبنگ‘ انٹری دی ہے کہ کسی کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔

علامہ طاہر اشرفی نے اپنی نئی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو دیکھنے والے حیرت کے سمندر میں ڈوب گئے کیونکہ علامہ طاہر اشرفی کا بھاری بھر کم وجود سرے سے غائب ہے اور ایک دبلا پتلا اور انتہائی موزوں جسامت والا شخص چہرے پر فاتحانہ مسکراہٹ سجائے کھڑا ہے، کچھ دیر کی بے یقینی اور بار بار غور کے بعد بالآخر پاکستانیوں نے تسلیم کر ہی لیا کہ یہ ان کے ہر دلعزیز علامہ طاہر اشرفی ہی ہیں۔

یاد رہے کہ علامہ طاہر اشرفی نے چند ماہ قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقعہ ’شاہ عبدالعزیز سٹی ہسپتال‘ میں کئی ماہ  زیر علاج رہے ہیں جبکہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وقتا فوقتا ہسپتال انتظامیہ سے علامہ طاہر اشرفی کی صحت کے بارے آگاہی حاصل کرتے رہے جبکہامام کعبہ الشیخ عبد الرحمن السدیس،سعودی وزیر مذہبی امور  سمیت شاہی خاندان کی اہم شخصیات ہسپتال میں ان کی عیادت اور تیماداری کے لئے بھی آتی رہی ہیں جو کہ سعودی شاہی خاندان اور آئمہ حرمین سے ان کی قربت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔علامہ طاہر محمود اشرفی اب نہ صرف صحت مند اورمکمل  تندرست ہیں جبکہ انہوں نے حسب سابق اپنی دینی و سیاسی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لینا شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں