باعث افتخار۔ انجنیئر افتخار چودھری
یہ جملہ اکثر سننے میں آتا ہے ۔ایک اور بات بھی سنتا ہوں عمران خان متکبر شخص ہے وہ کسی کی نہیں سنتا ۔تو جناب اس کا مطلب ہے عمران خان کسی کی نہیں سنتا تو مشیروں پر زمہ داری کیوں ڈال رہے ہیں؟ ۔
میں چھوٹا سا تھا سنتے آیا ہوں ایوب خان اچھا آدمی تھا لیکن س کے وزیر خراب تھے ۔جی ان کے وزیر خاص کون تھے ان کا نام ذوالفقار علی بھٹو تھا جس کے بارے میں کہا گیا بھٹو ٹھیک تھے لیکن۔۔۔لیکن ان کے مشیر ٹھیک نہیں تھے اسی طرح تسلسل عمران خان تک جا پہنچا ہے آئیے چند وزیروں اور مشیروں کی بات کر لیتے ہیں جن کے بارے میں کہا گیا ایک اکیلا عمران خان اچھا ہے باقی سب ایسے ہی ہیں ۔ایک ٹی وی پروگرام میں مظہر برلاس بھی یہی کچھ فرما رہے تھے جس کے جواب میں، میں نے صاف صاف کہہ دیا کہ حضور یا تو عمران خان اپنی پوری ٹیم کے ساتھ اچھے ہیں یا پھر سارے کے سارے ٹھیک نہیں ہیں۔مجھے وہ لوگ اچھے لگے جنہوں نے کھل کر عمران خان پر تنقید کی اور کہا عمران خان اور اس کی ٹیم خراب ہے لیکن آدھا تیتر اور آدھا بٹیر والی بات کی مجھے سمجھ نہیں آئی ۔آپ نے دیکھا ہو گا یہ لوگ در اصل عمران خان کے خلاف ہیں لیکن مروت میں ہتھ ہولا رکھ رہے ہیں
اسد عمر کی بات کر لیں انتہائی بر باد محنتی وزیر جسے کارپوریٹ کلچر میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اس نے دو مختلف پوزیشن پر شاندار کارکردگی دکھائی ۔ائی اہم ایف کے بارے میں جو کچھ کہا حالات نے ثابت کیا لٹیروں نے خوب لوٹا تھا اسے مجبورا آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیں ۔اقع اس اہم منصب کو باحسن سنبھال رہے ہیں
آئیے کچھ بات کریں چوہدری فواد حسین کی کدھر جہلم کے باوقار خاندان سے تعلق رکھنے والے اس جاٹ بندے نے عمران خان کا بڑی دلیری سے ساتھ دیا اور ایسے ساتھ دیا کہ مخالفین کے چھکے چھڑا دیے ۔کامیاب وزیر اطلاعات رہے مخالفین ان کی جملے بازیوں سے زچ ہوا کرتے تھے وکیل بھی تھے اور بہت اچھے ڈبیٹر بھی ۔ان کے مخالف ان سے چلتے تھے حکومتی ترجمانوں کو لیڈ کرتے رہے میں ان کے ساتھ بطور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کام کرتا رہا اپنے کام سے واقف تھے انہوں نے ایک دو جگہ گھسنے بازی کر کے صحافیوں کے ان حلقوں میں ایک تاثر چھوڑا کہ ہم آدمی ہیں تمہارے جیسے جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے ۔گواد کے بارے میں تو لوگوں نے سر عام کہا ،،فواد آیا سواد آیا ،، آپ ایک جانب طلال چوہدری عابد شیر علی رانا ثناء اللہ جیسے لمبی زبان والوں کی لمبی فہرست ہے اس کے مقابلے میں آپ یہ چاہیں کہ مولانا طارق جمیل جیسا فرد ہو وہ تو نہیں چلے گا ۔گواد نے بڑے بڑے طرم۔خان صحافیوں کے چھکے نہیں اٹھے اٹھا دئے اپنے ساتھیوں کا حال احوال پوچھنا ان پر ختم ہے ان کے ساتھ فرخ حبیب ہیں جن کا دبنگ کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں فیصل ابادی نوجوان کو اللہ نے بڑی صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ایک اچھے سپوکس پرسن کی ساری صلاحیتیں ان کے پاس ہیں فیکٹس اور فگرز کے ساتھ بات کرنا انہیں آتی ہے ۔
جہاں میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ،،عمران خان اچھا ہے اس کے وزیر مشیر اچھے نہیں،، ابھی تو میں نے ہنس نوشہری کے سرور خان کی تو بات ہی نہیں کی جس نے نثار علی خان کی سیاست کو دفن کر کے رکھ دیا ہے سرور خان نے سفید بال لوگوں کی خدمت میں سفید کئے ہیں ۔یار کا یار اپنے دوستوں کا خیال رکھنے والے کے گھر بار سیٹیں ہیں دو قومی کی جیتیں اور دو صوبائی کی ساتھ میں دیگر نوجوانوں کو بھی اسمبلی کا راستہ دکھایا ۔گر چہ صدیق خان کی موت نے انہیں دھچکہ پہنچایا مگر ان کے بیٹے عمار صدیق نے چچا کی کنڈ خالی نہیں ہونے دی
غلام سرور خان واحد شخص ہے جسے میں سیاست کی یونیورسٹی کہہ سکتا ہوں جسے لوگوں کے دل جیتنے کا ہنر آتا ہے ان کے دائیں بائیں وہی دوست نظر آئیں گے جو عشروں سے ان کے دوست ہیں
ابھی تو میں نے آپ کو علی محمد خان کا بتایا ہی نہیں جس شیر کی دھاڑ سے گزشتہ ہفتے پاکستان کی اسمبلی گونج اٹھی تھی کے ہی کے سے تعلق رکھنے والے اس شیر دل کا مذہب سے گہرہ تعلق ہے ہے انجنیئر مگر انجنیئرنگ تعمیر وطن کے کام لائی ہے۔میں اس دن حیران ہوا جس دن وہ مجھے دیکھنے میرے گھر تشریف لائے انہوں نے کہا میں نے آٹھ سال سے زائد عرصہ اس اسمبلی میں گزارا ہے اللہ کے کرم سے باوضو بیٹھ کر اس قوم کی خدمت کی ہے ۔عپیم محمد خان اکیلے کو سب کابینہ سے بھاری قرار دیتا ہوں اللہ کے ننانوے نام یاد ہیں اور اس اسمبلی کے فلور پر سنا کر تاریخ قائم کی ہے اللہ اس جوان کو سلامت رکھے اس کے گرد خوبصورت اشخاص کا حالہ ہے جن میں ضیاء قابل ذکر ہے اسی مرد حر کی طرح ایک اور وزیر شہر یار آفریدی ہے جنہوں نے اس دن قسم کھا کر کہا کہ آج تک ایک روپیہ بھی سرکار کا استعمال نہیں کیا ۔یہ کالم وزراء کی مدح سرائی بنتا جا رہا ہے لیکن مجھے اس بات کا احساس ہے کہ اب یہ لوگ کرسی پر نہیں ہیں نہ میرا ذاتی فائدہ ہے اور نہ ہی ان کا نقصان
آپ پنڈی کے شیخ کو دیکھ لیں شیخ رشید نے جس دلیری اور بہادری سے عمران خان کا ساتھ دیا ہے یقین کریں مجھے امید نہ تھی لیکن شیخ رشید نے مشکل وقت میں بڑی بہادری سے ساتھ دیا وزارت داخلہ کو بہترین انداز سے چلایا حماد اظہر کی کیا بات ہے اس نوجوان نے تو اسمبلی میں مخالفین کو چاروں شانے چت کیا
ایک دو وزیر نظر وٹو بھی تھے جن کا ذکر کرنا مناسب نہیں ہے اس لمبی فہرست میں ایک دو کا ہونا کوئی مضائقہ نہیں لیکن ان گنت دلیر اور بہادر ساتھیوں کے ساتھ عمران خان نے لاجواب کام کئے بھاشہ ڈیم کے ہاس کھڑے ہو کر تقریر کرتے ہوئے امپورٹٹڈ حکومت کے وزیر اعظم کو یاد تو آیا ہو گا کہ جسٹس ثاقب نثار نے پیسے کھائے نہیں لگائے ہیں اور عمران خان نے کام کیا ہے
آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ آٹھ کھڑی ہوئی ہے
ابھی فہرست نا مکمل ہے اس کے فدائی قاسم خان سوری نے تو دلیر بلوچی پٹھان ہونے کا حق ادا کر دیا ہے
معاشی ٹیم کے رزاق دائود کی کیا بات ہے ہم ٹیکسٹائل میں انڈیا اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ گئے سی پیک کو۔نفع بخش بنایا ۔بلین ٹری سونامی کو کامیاب کرنے والے امین اسلم کی تعریفیں پوری دنیا میں کی گئیں
زلفی بخاری نے عمران کے لیے جان لڑا دی
صبح آپریشن ہے گائوں پہن چکا ہوں اس دعا کے ساتھ کہ اللہ پھر ملائے اللہ حافظ