پاکستان میں نئی حکومت بننے کے بعد پاک افغان سرحد کے قریب امریکا کی جانب سے پہلے ڈرون حملہ میں داعش کے کم از کم پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا جارہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقہ نارانگ اور منگوئی میں کارروائی کی ہے ۔امریکہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں ملنے والی اطلاعات پر طالبان اور داعش عسکریت پسندوں کے خلاف حملہ کیا گیا ہے ۔حملہ میں امریکی فورسزنے داعش کے کم از کم پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔