عورت کی نماز اور سگنلز ،،،،،،،،

Abida Rehmani

Shikago

عورت کی نماز اور سگنلز ،،،،،،،،

ایک دلچسپ مشاہدہ۔۔

اگر کوئی خاتون نماز کے دوران اونچی تلاوت شروع کر دے یا کنکھارے یا بلند آواز سے  تکبیرِ  یعنی اللہ اکبر کہے تو مندرجہ ذیل امور کو چیک کر لیجئے ،،،

1- بچے کو جا کر دیکھ لیجئے ،،

2- چولہے پر رکھی ھنڈیا میں ڈوئی مار دیں ،،

3- دروازہ چیک کر لیں شاید باھر کوئی آیا کھڑا ھے ،،

4- ٹیلی ویژن کی آواز کم کریں ،،،،،،،

5- خاتون کا موبائیل سائیلنٹ پر وائبریٹ کر رھا ھے چیک کریں کس کا ھے ،،

6- بارش یا تیز ھوا کی صورت میں فوراً باھر لٹکے کپڑے اتار کر اندر رکھ دیں ،،

اگر ان میں سے کوئی بھی بات نہیں تو سمجھ لیں کہ خاتون نے آپ کے ساتھ ھی باھر جانا ھے ان کی نماز ختم ھونے کا انتظار کریں ،،،،،، ورنہ موصوفہ آپ کے کسی بھی جسمانی ، روحانی یا نفسیاتی نقصان کی ذمہ دار نہیں ھونگی ،،

مشورہ ختم ھوا

عورت کی نماز اور سگنلز ،،،،،،،،“ ایک تبصرہ

  1. مگر پیاری بہن
    یہ سارے اشارے نماز ہی میں کیوں یاد آتے ہیں؟۔ وہ نماز ہی کیا جو دنیا و مافیہا سے لا تعلق نہ کرے۔
    بہت دنوں کی بات ہے میری ایک بزرگ گھرکا ایک کمرہ مختص کرکےبڑے اہتمام کے ساتھ ہر سال اعتکاف پر بیٹھتی اور سارا دن اندر سے اس قسم کی چٹیں بجھواتی رہتی۔ کتا کیوں بھونک رہا ہے؟۔ بچہ کیوں رو رہا ہے؟ ایک دن مجھے شرارت سوجھی میں نے ایک چٹ کے جواب میں علامہ اقبالؒ کا یہ شعر لکھ بھیجا۔
    جو سربسجدہ ہوا کبھی تو زمین سے آنے لگی صدا
    تیرا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا نماز میں۔
    جواب آیا ۔باہر آ کر نمٹ لوں گی تجھ سے لطیف کے بچے۔
    کاش ہم وہ نماز پڑھ سکتے۔
    حضرت علیؒ کے تیر لگ گیا۔ کہا میں دو نفل نماز پڑھتا ہوں۔ اس دوران تیر نکال لینا۔
    خیر اندیش
    محمد لطیف چوہدری

اپنا تبصرہ لکھیں