عیدالاضحیٰ کس تاریخ کو ہوگی؟ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی سے پہلے ہی اعلان کردیا

عیدالاضحیٰ کس تاریخ کو ہوگی؟ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی سے پہلے ہی اعلان کردیا

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق 12 اگست کو عید ہونے کا مطلب ہے کہ سرکاری اور کئی نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو کم از کم 5 روز کی چھٹیاں ملیں گی کیونکہ 12 اگست کو پیر ہے اور اس سے پہلے ہفتے اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے جبکہ عیدالاضحی کے تیسرے روز 14 اگست کا دن ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں