بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر کی یونیورسٹیز کو ورلڈ کلاس بنانے کے لئے 10ہزار کروڑ روپے سے زائد کا فنڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کی پٹنہ یونیورسٹی سے خطاب میں نریندر مودی کا کہناتھا کہ آئندہ 10 برس میں ملک کی 20 بڑی سرکاری اور نجی یونیورسٹیز کو ورلڈ کلاس بنانے کے لئے10 ہزار کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جائیں گے کیونکہ ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں دنیا کی 200 بڑی جامعات میں بھارت کی کوئی بھی یونیورسٹی شامل نہیں ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اتنا بڑا فنڈ جاری کرنے کی وجوہات میں کم ریسرچ سکور،غیر ملکی طالب علموں کی کم تعداد اور یونیورسٹی کو غیر بین الاقوامی بنانا بھی شامل ہیں۔
Recent Comments