نشیات ساتھ لے کر بیرون ملک سفر کرنے پر تو ہر ملک میں پابندی ہے لیکن متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لیے وارننگ ہے کہ منشیات استعمال کرکے بھی وہاں مت جائیں ورنہ آپ کا بھی یہی حشر ہو گا جو اس برطانوی نوجوان کا ہوا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 24کونر کلیمنٹس نامی نوجوان برطانوی شہر مانچسٹر سے دبئی کے لیے روانہ ہواجہاں اسے ایک ہوٹل میں ویٹر کی نوکری ملی تھی، لیکن اس نے روانگی سے قبل بھنگ کا نشہ کر لیا۔
دبئی پہنچنے پر ہوٹل کی انتظامیہ نے اس کے کئی ٹیسٹ کرائے جن میں ثابت ہو گیا کہ اس نے بھنگ استعمال کر رکھی ہے۔ اس پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو بلا لیا جو کونر کو گرفتار کرکے لے گئی اور عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اب اسے 2سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔کونر عدالت میں مصر رہا کہ اس نے یہاں آنے سے پہلے برطانیہ میں ہی بھنگ کا استعمال کیا تھا لیکن پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ اس نے دبئی میں یہ کام کیا جو کہ قابل گرفت جرم ہے۔ کونر نے اپنی سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کر دی ہے اور پرامید ہے کہ وہاں سے اس کی رہائی کا حکم آ جائے گا۔
Recent Comments