غیر ملکی پس منظر کے حامل ضرورتمند بچوں کی تعداد میں اضافہ
اس سے پہلے ضرورتمند بچوں میں غیر ملکی پس منظر رکھنے والے بچوں کی تعداد اتنی ذیادہ نہیں تھی۔یہ بات یہ بات انگا مارتھا نے کہی۔براببری کے حقوق اور معاشرتی شمولیت کی وزارت کی وزیر کے مطابق یہ لمحہء فکریہ ہے۔ضرورتمند بچوں کی دیکھ بھال کے اداروں میں تحویل میں لیے جانے والے بچوں میں سے پچاس فیصد کا تعلق تارکین وطن گھرانوں سے ہے۔ان گھرانوں کا تعلق صومالیہ،ایران اور افغانستان سے ہے۔انکا کہنا ہے کہ یہ مسلہء توجہ طلب ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی پس منظر رکھنے والے خاندان بچوں کی دیکھ بھال کے اداروں پر اعتماد نہیں کرتے۔ایولس نولو کے مطابق اس ادارے کو اپنا امیج بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔اس ادارے کو چاہیے کہ تارکین وطن کوبتائیں کہ یہاں ناروے کے ماحول میں بچوں کی تربی ت مختلف طریقے سے کی جاتی ہے۔انہوں نے ٹی وی چینل ٹو کو انٹر ویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہم بچوں پرتشدد کی کوئی صورت قبول نہیں کرتے۔