غیر نارویجن ڈاکٹروں کا انتخاب
مقامی روزنامیڈیسن کے مطابق ٹارکین وطن مریض اپنے مستقل ڈاکٹر کے انتخاب کے وقت نارویجن ڈاکٹروں کے بجائے غیر ملکی ڈاکٹروں کو ترجیح دیتے ہیں۔جبکہ نارویجن ڈاکٹروں کا انتخاب کرنے والے مریضوں کا تناسب اس کے مقابلے میں آٹھ اعشاریہ پانچ ہے۔
اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ غیر ملکی پس منظر رکھنے والے ڈاکٹر مقامی ڈاکٹروں کی نسبت مریضوں کا ثقافتی پس منظر ذیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔
اس سلسلے میں ایشیا افریقہ اور لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کے پاس مشرقی یورپ سے تعلق رکھنے والے مریض بڑی تعدا ادمیں ہیں۔مقامی اور تارکین وطن گروپ کے ڈاکٹروں کی ایک تقابلی جائزہ رپورٹ میں یہ بات واضع کی گئی ہے کہ وہ ڈاکٹر جوجغرافیائی اعتبار سے ناروے سے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں انکے پاس نارویجنوں کی نسبت ذیادہ تعداد تارکین وطن مریضوں کی ہے۔جبکہ نارویجن مریض یا تو نارویجن ڈاکٹروں کا انتخاب کرتے ہیں یا یورپین ڈاکٹروں کا ۔