فجر میں نہیں اُٹھتے ناں آپ؟

نہیں کُھلتی نا آنکھ نماز کے لیے؟

اور اگر کبھى کُھل بھى جائے تو سُستی ہوتی ہے،،، ہے ناں؟

اذان کی آواز کان میں پڑ‌ جائے تو کروٹ بدل کر پھر سے نیند کی وادیوں‌میں کھو جاتے ہیں ناں؟

پتہ ہے ايسا کرنے سے آپ کو کیا ملتا ہے؟

تھوڑى دير کی میٹھی نیند اور ،،، بس
اور پتہ ہے آپ کیا کچھ کھو دیتے ہیں؟؟؟

آپ وہ کھو ديتے ہیں‌ جس کے بارے میں ..
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ پیارے نبی ﷺ نے فرمایا:
“فجر کی دو رکعت (سنت) پوری دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، اس سے بہتر ہیں.” (صحیح مسلم)

سوچیں ذرا کیا کچھ کھو ديا صرف ذرا سسی نیند کے بدلے؟
ہم تو اللہ سے شکوے کرتے ہیں‌ کہ ہمارے کام نہیں بن رہے، ہمیں‌ کام ہی نہیں مل رہا لیکن جب دن کی شروعات سے پہلے صدا آتی ہے کہ آؤ کاميابى کى طرف اُس وقت کہاں ہوتے ہيں ہم ؟؟؟

ہم تو ميٹھى نيند ميں گُم ہوتے ہیں نا؟

ہم فجر کى دو سُنتوں کو چھوڑ کر پتہ ہے کيا کرتے ہیں؟

دنيا و مافيہا سے بہتر کھو ديتے ہيں.
کاميابى کے دروازے خود پر خود ہى بند کروا ليتے ہيں.

نقصان ہمارا ہى ہوتا ہے ….

ليکن اگر آپ فجر ميں اُٹھ جائیں
تو پتہ ہے کيا کچھ مل جائے گا آپ کو ؟؟؟
آپ کو وہ دو سُنّتيں مل جائيں گى جو دنيا و مافيها سے بہتر ہیں.
اور اگر سنتوں کا اتنا اجر ہے تو فرض کا کتنا اجر ہوگا؟
آپ کو اللّٰه کى رحمتیں، مہربانياں مل جائيں گى،
آپ کو کاميابياں مل جائيں گى،
پھر آپ کے سارے مسئلے خود حل ہوتے چلے جائيں گے
اللّٰه آپ کے سارے کام خود ہى بنا ديں گے
اور آپ کا نام يقينا فرمانبرداروں ميں لکھ ديا جائے گا…

💖✨
اللہ کریم مجھ سمیت سب کو پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین یارب العالمین

فجر میں نہیں اُٹھتے ناں آپ؟“ ایک تبصرہ

  1. اپ کی تحریر بہت اچھی ہے۔

    صحیح مسلم میں نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:
    ” کافر اور مسلمان کے درمیان جو فرق ہے وہ نماز کا ہے۔”

اپنا تبصرہ لکھیں