فرانس میں شریف اکیڈمی جرمنی کے زیراہتمام عید ملن پارٹی

 شریف اکیڈمی جرمنی کے زیراہتمام عید ملن پارٹی خوبصورتی اور رعنائی کی ساتھ منائی گئی۔ روحی بانو

Roohi Bano

فرانس (روحی بانو) لو بورغجے پاشا ہال میں شریف آکیڈمی جرمنی کے زیر اہتمام * عید ملن پارٹی * روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی ۔ جس میں معزز خواتین اور بچوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا جس کی سعادت شریف آکیڈمی جرمنی کی پروگرام ڈائر یکٹر محترمہ روحی بانو نے حاصل کی۔

اس کے بعد محترمہ ناصرہ فاروقی ڈائریکٹر فرانس نے شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹو محترم شفیق مراد کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ فروغ علم ادب کا کام نہ صرف فرانس میں بلکہ پوری دنیا میں شریف آکیڈمی کے پلیٹ فارم پر ہو رہا ہے ۔ اور انشاء اللہ مزید ترقی کرے گا۔

پھر تمام ڈائریکٹرز نے شریف آکیڈمی کی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے شمع روشن کی اور عہد کیا کہ فروغ علم وادب کے لئیے ہمیشہ سر گرم عمل رہئں گئیں ڈائریکٹر فرانس ناصرہ فاروقی نے ایجنڈا پیش کیا : پاکستانی خواتین کو مثبت اور تعمیری کاموں کے لئے باہر نکلنا چائیے۔

اس ایشو کو لے کر ڈائریکٹر پروگرام روحی بانو نے کہا کہ میں شفیق مراد صاحب کو ان کے نیک میشن پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ جن کے جوش جذبے اور ولولے سے علم کا قافلہ جانب منزل رواں دواں ہے روحی بانو نے تمام خواتین کو باری باری اس قرارداد پر رائے دینے کا موقع دیا سب نے کہا کہ عورت کو حدود کے اندر رہ کر ملک وقوم کی بہتری خوش آئین مستقبل کے لئے کوشاں رہئنا چاہئیے۔

نینا خان صائمہ بابری سمیئہ بابری شہلا خان رضوی کرن سارہ مریم نئیر سلطانہ شازیہ غزالہ حیات قیصرہ اور شبانہ نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا یوں دھیمی دھیمی موسیقی اورمزیدار کھانوں کی ساتھ یہ خوبصورت اور حسین شام اپنے اختتام کو پہنچی۔

 

شفیق مراد
Ph.Mobile.0049-151-41 41 52 68
Ph.Landline.0049-69-20 79 123 8
Skype:shafiq17002

اپنا تبصرہ لکھیں