فطرت کے بھی کتنے پہلو ہيں يہ آج تک ہم انسان سمجھنے سے قاصر ہيں۰ايک شخص نے ايک گائے خريدی اور اپنے احاطہ ميں باندھ دی۰روزانہ رات کو اس گائے کے آنے کے بعد کُتوں کے بھونکنے کی آواز آتی،نئے مالک نے عاجز آکر سی سی ٹی وی کيمرے نصب کرنے کا فيصلہ کيا تاکہ ديکھا جا سکے کُتے کيوں بھونکتے ہيں؟گائے کے مالک کو اُس وقت حيرت ہوئی جب اُس نے ايک صُبح گائے کے پاس بيٹھے ايک چيتے کو ويڈيو ميں ديکھا جو گائے کا شکار کرنے کی بجائے اُس کے پاس انتہائی اطمينان سے بيٹھا ہوا تھا،گائے کے نئے مالک نے پُرانے مالک سے يہ راز دريافت کيا تو پتہ چلا يہ چيتا صرف 20 روز کا تھا جب اس کی ماں مر گئی تھی اُس کے بعد اسی گائے نے اسے اپنا دُودھ پلا کر پالا اور بڑا کيا،اس کے بڑے ہونے پر اسے جنگل ميں چھوڑ ديا گيا ليکن يہ ہر رات جنگل سے اس گائے سے مُلاقات کے لئے آتا ہے جسے وہ اپنی ماں سمجھتا ہے اور اسی وجہ سے اسے کوئی نُقصان بھی نہيں پُہنچاتا ليکن کُتے اس راز کو نہ جاننے کی وجہ سے اس پر بھونکتے ہيں۰