قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں سینئرقانونی ماہرین اور افسران نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فلیگ شپ ریفرنس کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور چیئرمین نیب نے قانونی ٹیم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شواہد اور مکمل تیاری کیساتھ معاملات کو دیکھا جائے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے فیصلے کیخلاف بروقت اپیل دائر کی جائے۔