انسداد دہشتگردی عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل میں گرفتار3ملزموں کو عمر قید و جرمانے کی سزا سنا دی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قصورویڈیوسکینڈل میں گرفتار3ملزموں کوانسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 4 میں پیش کیا گیا،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر حسیم عامر، وسیم سندھی اور علیم آصف کو عمر قید اور 3 ،3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
جرمانے کی عدم ادائیگی پر تینوں کو مزید قید بھگتنا ہو گی۔
![](https://usercontent.one/wp/www.urdufalak.net/wp-content/uploads/2018/02/Qasoor-Scandal.jpg)
Recent Comments