قوانین کا احترام

نور علی


ڈی پی-2

لرننگ الائنس انٹرنیشنل لاہور پاکستان

دنیا ایک نظام کے تحت چل رہی ہے، جہاں ہر چیز اپنے اصولوں پر کام کرتی ہے۔ زمین، سورج، چاند، دریا، اور سمندر سب ایک ترتیب میں ہیں۔ اگر ان اصولوں کی پابندی نہ ہو تو تباہی آ سکتی ہے۔

انسانی زندگی میں بھی قوانین کا احترام ضروری ہے۔ جب لوگ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو معاشرے میں ناانصافی، بدامنی اور مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

سکول میں بچوں کو سکھایا جاتا ہے کہ استاد کا احترام کریں، نصاب کو دھیان سے پڑھیں اور محنت سے کام کریں۔ وقت پر سکول آنا اور دوسروں سے اچھے طریقے سے پیش آنا نظم و ضبط کا حصہ ہے۔ یہ چیزیں طالب علم کی کامیابی کا راستہ بناتی ہیں۔

گھر میں بڑوں کی بات ماننا اور اصولوں کی پابندی کرنا بھی ضروری ہے۔ جو بچہ گھر میں اصول سیکھتا ہے، وہ معاشرے میں ایک اچھا شہری بنتا ہے اور ملک کی ترقی میں حصہ لیتا ہے۔

اصولوں کی پابندی سے زندگی آسان ہو جاتی ہے۔ جب لوگ قوانین مانتے ہیں تو معاشرے میں امن اور ترقی آتی ہے۔ یہی اصول ایک قوم کو کامیاب اور خوشحال بناتے ہیں۔

قوانین کا احترام انسان کو کامیاب بناتا ہے۔ ان کی مدد سے ہر انسان اپنی زندگی میں سکون اور ترقی حاصل کر سکتا ہے۔

قوانین کا احترام“ ایک تبصرہ

  1. بہت خوب نور واقعی اچھی زندگی کے لئے اصول و ضوابط بہت ضروری ہیں بے ضابطہ زندگی سے کبھی بڑی کامیابی نہیں مل سکتی یہ آپکی پہلی کاوش ہے پڑھ کر خوشی ہوئی
    امید ہے آپ اسی طرح قلمی کاوشیں بھیجتی رہیں گی

اپنا تبصرہ لکھیں