لاکھوں غیر رجسٹرڈ فون ناکارہ ہونے میں چند دن باقی، آپ اپنے فون کے آئی ایم ای آئی نمبر کی تصدیق کیسے کر سکتے ہیں؟جانئے

لاکھوں غیر رجسٹرڈ فون ناکارہ ہونے میں چند دن باقی، آپ اپنے فون کے آئی ایم ای آئی نمبر کی تصدیق کیسے کر سکتے ہیں؟جانئے

پاکستان میں جعلی انٹرنیشنل موبائل ایکویپمنٹ آئی ڈینٹیٹی (آئی ایم ای آئی) والے سمارٹ فونز کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں 20 اکتوبر کے بعد ملک بھر میں لاکھوں سمارٹ فونز ناکارہ ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں ڈوپلی کیٹ آئی ایم آئی والے سمارٹ فونز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ بھی کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر 20 اکتوبر سے پہلے چیک کر لیں۔تاہم ’’ IMEI Verfication 2018‘‘ ایسی ایپ منظر عام پر آگئی ہے کہ جسے اپنے موبائل میں انسٹال کرنے کے بعد آپ اپنے موبائل کوناکارہ ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

دی گئی تفصیلات کے مطابق اپنے موبائل کا ’’ آئی ایم ای آئی ‘‘ نمبر درج کرکے اپنے موبائل کا مستقبل میں قانونی طریقے سے استعمال یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں