لاہورہائیکورٹ:زینب قتل کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست خارج

لاہورہائیکورٹ:زینب قتل کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں ملزم کو نشان عبرت بنانے کیلئے سرعام پھانسی کی استدعا کی گئی تھی، جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست قبل ازوقت قرار دے کر نمٹا دی، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ مجرم کے پاس اپیل کیلئے ابھی 3 فورم موجود ہیں،مجرم کی اپیلیں مسترد ہونے تک پھانسی کے حکم پر عملدرآمدنہیں ہو سکتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں