ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ڈیرن سیمی کے پوسٹرز لاہور کی سڑکوں پر آویزاں ہیں۔
مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق ڈیرن سیمی کے پاکستان میں موجود ایک مداح نے اُن کی اس جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں ڈیرن سیمی کو اپنا برانڈ پکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ لاہور میں تو آج ہر جانب ڈیرن سیمی ہی دِکھ رہے ہیں۔