میو ہسپتال میں سابق سیکیورٹی گارڈ نے ڈاکٹر کا روپ دھار کر ایک خاتون کی سرجری کر دی جس کے نتیجے میں خاتون کی موت ہو گئی۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق محمد وحید بٹ نے دو ہفتے قبل 80سالہ خاتون شمیمہ بیگم کی کمر کے زخم کی سرجری کی تھی اور اتوار کے روز خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ہسپتال کے انتظامی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط بتایا کہ یہ ایک بڑا ہسپتال ہے، ہم ہر ڈاکٹر اور ہر کسی پر نظر نہیں رکھ سکتے کہ وہ کیا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آپریشن تھیٹر میں بہروپیے نے کس قسم کی سرجری کی جہاں سرجری کے موقع پر ان کے ساتھ ایک اہل ٹیکنیشن بھی موجود تھا۔خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رکھا جارہا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کیا ان کی موت اس تکلیف دہ سرجری وجہ سے واقع ہوئی یا وجہ کچھ اور تھی۔