لذیذ ترین نارویجن سمندری خوراک کی تاریخی درآمد

اس سال دو ہزار چودہ میں نارویجن سمندری خوراک نے پچھلے برسوں میں ہونے والی ایکسپورٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔نارویجن سی فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائیریکٹر کرستیان کریمر کا کہنا ہے کہ اس سال دسمبر کے آغاز میں ہی یہ کہا جا سکتا ہے کہ سال دو ہزار چودہ ناروے کی سمندری غذا کی ایکسپورٹ کا بہترین تاریخی سال ہے۔پچھلے دو ماہ میں ناروے نے آٹھ سو ستانوے عرب 879 کرائون کی سمندری خوراک ایکسپورٹ کی ہے جو کہ سال دو ہزار تیرہ کے پورے سال کی آمدن کے برابر ہے۔
کریمر کا کہنا ہے کہ نارویجن سمندری خوراک کی دنیا بھر میں بہت مانگ ہے۔نارویجن سی فوڈ انڈسٹری کی نوے فیصد پروڈکشن بیرون ملک ایکسپورٹ کی جاتی ہے۔اس سال سالمن مچھلی انتالیس اعشاریہ چھ 39,6 عرب کرائون مالیت کی فروخت کی گئی ہے۔جبکہ مقامی مارکیٹ میں یہ مچھلی چالیس کرائون کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور نارویجن مچھلی میکریل Machrel کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ نارویجن مچھلی دنیا بھر میں اپنی لذت کی وجہ سے بیحد پسند کی جاتی ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ بہت مہنگی بھی ہے لیکن اس قدر مہنگی ہونے کے باوجود پاکستان جیسے غریب ملک کی سپر مارکیٹوں میں بھی دستیاب ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں