لندن سے اوسلو ۔ ۔ ۔ ۔ ادب اور فن کا ایک یادگار سفر



نعیم حیدر
دیار _غیر میں رہتے ھوئے ادبی اور ثقافتی اقدار کا فروغ ہمیشہ میرا مطمع نظر ر ہا ہے اور وہ احباب جو اس کارواں کا حصہ ھیں ،میری کوشش ر ہی ہے کہ ان سے اپنے ہرممکنہ تعاون کو یقینی بنایا جائے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

گزشتہ دنوں اوسلو (ناروے) میں مقیم انتہاء قابل _قدر اور ادب نواز شخصیات کی پرخلوص دعوت پر “عید سنگیت” کے نام سے ایک منفرد شام_ سخن میں مجھے شامل ہونے کا موقع ملا ۔ اس خوبصورت شام کا انعقاد اوسلو کی نمایاں ادبی و ثقافتی تنظیم “شعر و آھنگ ” اور “ادبی سنگت” نے باہمی اشتراک سے کر کے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔

محترمہ سونیا میر ، جنہوں نے پہلے پاکستان فلم انڈسٹری اور پی ٹی وی کے پلیٹ فارم سے اپنی فنی صلاحیتوں کا لو ہا منوایا اور اب دیار_غیر میں رہ کر وہ سماجی شعبوں کے ساتھ ساتھ ادبی اور ثقافتی روایات کو فروغ دینے میں بھی سرگرم_عمل ہیں وہ ادبی حلقوں میں بھی بطور نظم گو شاعرہ اپنی ایک منفرد شناخت رکھتی ھیں ۔

عید سنگیت” کی اس خوبصورت شام میں میرے ہمراہ مایہ ناز آرٹسٹ راجہ کاشف بھی تھے جنہوں نے مشاعرے کے”
دوسرے سیشن کو اپنی مدھر آوازسے مزید دلکش بنا دیا۔ ۔ اس محفل کے شرکا کے ادبی و ثقافتی ذوق سے مجھے اوسلو کی فضاں میں شعروسخن اور موسیقیت کا ایک حسین امتزاج نظر آیا،ان شرکا کی حوصلہ افزاء اور پزیرائی دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو بھلے مختلف مکاتب_فکر سے تعلق رکھتے ھوں،نظریات مختلف ہوں،سیاسی وابستگی کوء ی بھی ہو مگر ان سب میں ایک قدر مشترک ہے کہ یہ سب “محبت کا ادب ” اور “ادب سے محبت” کرتے ہیں اور مجھے یقین ہو چلا ہے کہ اوسلو میں ادب اور ثقافت کی خوبصورت روایات زندہ ر ہیںگی اور میرے ان ادب پرور دوستوں کی پرخلوص کاوشوں کی بدولت مزید پھلیں پھولیں گی ۔
بلاشبہ یہ نشست میری ان یادگار محافل میں سے ہے جس کے کئی پہلو ہیں جنہیں ذھن و دل کے کینوس سے کبھی مٹایا نہیں جاسکے گا۔۔میرے اس دورے میں ادب اور فن کا حوالہ تو اپنی جگہ مگر اس دوران ہر لمجہ محبتوں،خلوص اور اپنائیت کا نور اوڑہے محسوس ہو رہا تھا۔سب دوستوں نے بے پناہ تکریم سے نوازا ،،عزت افزائو روھ افزائجس کا احاطہ لفظوں میں ممکن نہیں ۔

میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شعروآھنگ کے روح_رواں جناب طارق میر صاحب، سونیا میرصاحبہ ،پارس میر اور ادبی سنگت کے بانی محترم فیصل نواز چوھدری صاحب و دیگر دوستوں کا مشکورہوں کہ آپ نے ادب،ثقافت اور فن کے فروغ کے لئے ایک عملی
قدم اٹھایا ھے جو آگے چل کر مزید تقویت پائے گا ، ان سب دوستوں کو اس شاندار محفل کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ھوں ۔

دعاگو : نعیم حیدر 29/08/13

اپنا تبصرہ لکھیں