برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک دکان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
دھماکہ ساؤتھ ہال کے کنگ اسٹریٹ پر ہیئر سیلون اور موبائل فون شاپ میں ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ لندن فائر بریگیڈ نے کہا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ امدادی کارکنوں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بچے سمیت 5 افراد کو بچالیا ہے۔