لندن کے ہسپتال میں عیسائی خاتون نے بستر مرگ پر اسلام قبول کرلیا

لندن کے ہسپتال میں عیسائی خاتون نے بستر مرگ پر اسلام قبول کرلیا

لندن کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ایک ضعیف العمر خاتون نے زندگی کے آخری لمحات میں اسلام قبول کر لیا۔ خاتون کے قبول اسلام کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کو ایک شخص کلمہ پڑھا کر مسلمان کرتا ہے اور خاتون کلمے کا انگریزی ترجمہ بھی پڑھتی ہے۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ خاتون ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں مدد کے لیے پکار رہی تھیں۔ ویڈیو بنانے والے شخص نے بتایا کہ میں جیسے ہی ان کے پاس گیا انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں اسلام قبول کرنا چاہتی ہوں، کیا تم میری مدد کر سکتے ہو؟ جس کے بعد ویڈیو بنانے والے شخص نے ضعیف خاتون کو کلمہ پڑھایا اور وہ مشرف بہ اسلام ہو گئیں اور اس کے فوری بعد ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں