مانسہرہ میں نوبیاہتا دلہن کی قبر کھود کر دفنائی گئی لاش نکال لی گئی کیونکہ۔۔۔

poi

انسہرہ میں نو بیاہتا دلہن کی خود کشی یا قتل ،معاملہ سلجھانے کے لیے عدالتی حکم پر پولیس نے قبر کھود کر لڑکی کی لاش نکا ل لی ۔تفصیل کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں ڈیڑھ ماہ قبل 18سالہ اقرا کی شادی اس کے کزن کے ساتھ ہوئی ۔چند روز قبل اقرا کی پراسرار موت واقع ہو گئی جس پر سسرالیوں نے پہلے موقف اختیار کیا کہ اقرا کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے واقعہ ہوئی اور پھر اسے خود کشی قرار دے دیا ۔دوسری جانب اقرا کے والد داماد اور اس کے گھر والوں کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ۔معاملہ عدالت میں جانے کے بعد جج نے پولیس کو حکم دیا کہ اقراکی لاش قبر سے نکال کر اس کا پوسٹمارٹم کیا جائے جس پر آج قبر کشائی کر کے اقراکی لاش نکال لی گئی ہے ۔لاش کی دوبارہ تدفین پوسٹمارٹم کے بعد کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں