ماں کی جان بچانے کی کوشش میں بیٹا جاں بحق لیکن نوجوان کی ہلاکت کا ذمہ دارکس کو قراردیا جارہاہے؟ افسوسناک خبرآگئی

ماں کی جان بچانے کی کوشش میں بیٹا جاں بحق لیکن نوجوان کی ہلاکت کا ذمہ دارکس کو قراردیا جارہاہے؟ افسوسناک خبرآگئی

لاہورکے شیخ زاید ہسپتال میں اپنی والدہ کو جگر کا عطیہ کرنے والا نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔اطلاعات کے مطابق نوجوان ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔

نیوز ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق شیخ زاید ہسپتال لاہور میں ثروت سلطانہ نامی خاتون لیور کے مسئلے کا شکار تھیں جس پر ڈاکٹرز نے انہیں لیور ٹرانسپلانٹ تجویز کیاتھا۔خاتون کے جواں سالہ بیٹے عمر فاروق باجوہ نے ٹرانسپلانٹ کیلئے اپنا لیور عطیہ کرنے کااصرار کیا۔رپورٹس کے ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث ایگرونمی کے طالبعلم عمرکاانتقال ہوا عمر سے قبل رئیسانی نامی نوجوان نے اپنی والدہ کو جگر کی پیوند کاری کیلئے اپنا جگر عطیہ کیاتھا۔

ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرز کو سرجری کے بعد پتہ چلا کہ عمر کو ہیپاٹائٹس ای ہے اور اس کے جگر سے ٹرانسپلانٹ کیا ہی نہیں جا سکتا لیکن شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹر زنے بغیر کسی تحقیق کے عمر کو جگر عطیہ کرنے کیلئے کلیئر قراردے دیا۔پوسٹ ٹرانسپلانٹ کے عمل کے دوران عمر کی حالت بگڑ گئی اور وہ ایک ہفتے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جمعہ کو جان کی بازی ہار گیا۔

ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث مرحوم کے اہلخانہ ایک نہیں دو دو فیملی ممبرز کی وجہ سے اذیت کا شکار ہیں کیونکہ عمر کی والدہ ثروت سلطانہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔

دوسری جانب ماں کیلئے جان دینے والے عمر کولوگوں کی بڑی تعداد نے خراج عقیدت پیش کیاہے

اپنا تبصرہ لکھیں