لوگ اس مہینے کی فضیلت اور اہمیت سے غفلت کرتے ہیں ـ حالنکہ اس مہینے میں بندوں کے اعمال اللہ رب العزت کی بارگاہ میں پیش کئے جاتے ہیں ـ اس وجہ سے اس کو افضل اور اعلیٰ کہا جاتا ہے ـ اگرچہ ماہِ شعبان پورا مہینہ برکتوں اور سعادتوں کا مہینہ ہے لیکن خاص طور پر اس کی 15 ویں رات پورے مہینے کی باقی راتوں سے افضل ہے ـ
شعبان المعظم کی 15 ویں رات کو “” شبِ برات”” کہا جاتا ہے ـ شعبان کا مہینہ حضرت محمد ﷺ کے محبوب مہینوں میں سے ہے ـ رمضان کی لیلة القدر کے بعد شبِ برات سب سے افضل رات ہے ـ رات کو”” لیلة المبارکة “” یعنی برکتوں والی رات کہا جاتا ہے ـ اس رات کو درجہ ذیل ناموں سے بھی موسوم کیا گیا ہے ـ لیلة المبارکہ ( برکتوں والی رات لیلة البراة ( دوزخ سے نجات ) لیلة الرحمة (رحمت کی رات ) لیلة الصک ( امور کی رات)شبِ برات کی رات عبادات کے نقطہ نظر سے بڑی اہمیت کی حامل ہے ـ
ماہِ شعبان المعظم کی 15 ویں رات کو یعنی شبِ برات کو اللہ تعالیٰ پہلے آسمان پے جلوہ افروز ہوتے ہیں جسے آسمان دنیا بھی کہتے ہیں ـ وہاں سے اہل دنیا پر خصوصی رحمت کا نزول ہوتا ہے ـ اللہ تعالیٰ کے کاموں کو سرانجام دینے والے فرشتے اللہ تعالیٰ کے سامنے سال بھر کے اعمال نامے پیش کرتے ہیں ـ اس پر اللہ تعالیٰ اہل دنیا سے خطاب فرماتے ہیں کہ “”” ہے کوئی مغفرت مانگنے والا کہ میں اس کے گناہوں کو بخش دوں ہے کوئی رزق مانگنے والا کہ میں اسے رزق دوں ہے کوئی مصائب و آفات میں مبتلا کہ میں اس کی مشکلات آسان کر دوں تا کہ اس کے مصائب ختم ہو جائیں ـ لوگوں پر یہ منادی جاری رہتی ہے ـ ٌحتیٰ کہ فجر طلوع ہوجاتی ہے- حضرت محمدﷺ نے شعبان کی 15 ویں رات کو بہت افضل بیان فرمایا ہے ـ اس رات کو باری تعالیٰ اپنی رحمتوں کے بے شمار دروازے کھول دیتا ہے ـ اس رات کی عبادت کرنے والے پر اللہ تعالیٰ دوزخ کی آگ حرام کر دیتا ہے ـ اور جو شخص اس رات اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتا ہے اس کو دوزخ کے عذاب سے نجات دِلا کر اس کی مغفرت کی جاتی ہے