ماہ شعبان کی فضیلت اور عبادات

ماہ شعبان کی فضیلت اور عبادات

 

ماہ شعبان کی فضیلت اور عبادات
شعبان المعظم کے بارے میں نبی اکرم ۖ کا ارشاد ہے کہ یہ برگزیدہ مہینہ ہے  اور اس میں عبادت کرنے سے اللہ تعالیٰ بہت ذیادہ ثواب عطاء فرماتا ہے۔
چودہ شعبان المعظم
١۔شعبان المعظم کی چودہ تاریخ کو عشاء کی نماز سے پہلے دو دو رکعت کر ک ے  آٹھ رکعت نماز پڑہیں۔ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد  پانچ پانچ بار سورة اخلاص پڑہیں۔یہ نما زبخشش گناہ کے لیے افضل ہے۔
شب برآت
حضور اکرم ۖ نے شب برآت یعنی شعبان المعظم کی پندرہویں رات میں عبادت کی بہت فضیلت بیان فرمائی ہے۔
آپ ۖ نے فرمایا کہ
اس رات میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لیے رحمت کے بے شمار دروازے کھول دیتا ہے اور فرماتا ہے کہ کوئی ہے مجھ سے بخشش طلب کرنے والاکہ میں اسے بخش دوںاور میں اسے عذب دوزخ سے بچا لوں۔
آپ ۖ نے مزید فرمایاکہ
اس رات عبادت کرنے والے پر اللہ تعالیٰ دوزخ کی آگ حرام کر دیتا ہے۔
نفل نماز
شعبان المعظم کی پندرہویں رات کو غسل کریں اگر کسی تکلیف کی بناء پرغسل نہ کر سکیں تو پھر وضو کر کے دو رکعت تحیت الوضو پڑہیں۔دونوں رکعتوں میں سورة فاتحہ کے بعد ایک بار آئیت الکرسی اور تین بار سورة اخلاص پڑہیں ۔یہ نماز بہت افضل ہے۔
٢۔شعبان ا لمعظم کی پندرہویں رات دو رکعت نماز پڑہیں۔دونوں رکعتوں میں سورة فاتحہ کے بعد پندرہ بار سورة اخلاص پڑہیں۔سلام کے بعد ایک سو بار درود شریف پڑہیں۔یہ نماز پڑھنے سے رزق میں ترقی ہو گی۔
٣۔شعبان المعظم کی رات دو دو رکعت کر کے آٹھ رکعت نماز پڑہیں۔ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد دس دس بار سورة اخلاص پڑہیں۔
یہ نماز پڑھنے سے انشا  اللہ تعالیٰ عذاب قبر سے نجات ملے گی  اور جنت میں داخلہ ہو گا۔
٤۔شعبان  المعظم کی پندرہویں رات  دودورکعت کر کے آٹھ رکعت نماز پڑہیں۔ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد ایک بار سورة قدر اور پچیس بار سورة اخلاص پڑہیں۔ان شا اللہ یہ نماز پڑہنے سے مغفرت عطاء ہو گی اور قیامت کے روز بخشش ملے گی۔
٤۔ شعبان المعظم کی پندرہویں رات دودودرکعت کر کے چودہ رکعت نماز پپرہیں اور ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة کافرون سورة اخلاص سورة فلک،اور سورة ناس ایک ایک بار پڑہیں۔نماز ختم کرنے کے بعد ایک بار آئیت  الکرسی پڑہیں۔اس کے بعد سورة توبہ کی آخری دو آیات ایک بار پڑہیں۔ہر قسم کی دینی اور دنیاوی حاجات کے لیے افضل ہے۔
وظائف
شب برآت میں سورة بقر کا آخری رکوع اکیس بار پڑہیں۔یہ امن و سلامتی و حفظ و جان کے لیے افضل ہے
٢۔شب برآت کی رات تین بار سورة یٰسین پڑہیں۔اس سے ترقی  رزق درازیء عمر عطا ہو گیاور ناگہانی آفتوں سے محفوظ رہیں گے۔
٣۔شعبان  المعظم کی پندرہویں رات میں سات بار سورة دخان پڑہیں۔
اس کی بہت فضیلت ہے۔اس نماز سے دنیا کی ستر اور آخرت کی ستر حاجتیں پوری ہوں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں