ماﺅنٹین ڈیو گیمرز ایرینا ،سی ایس:جی او کوالیفائر نے گیمنگ سین کو ہلا کر رکھ دیا

ماﺅنٹین ڈیو گیمرز ایرینا ،سی ایس:جی او کوالیفائر نے گیمنگ سین کو ہلا کر رکھ دیا

ماﺅنٹین ڈیو گیمرز ایرینا کے لاہور میں ہونے والے پہلے سی ایس: جی او   کوالیفائر نے ہی پاکستان کے گیمنگ سین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اگر آپ اس ہفتے کے اختتام پر لاہور کے پورٹل گیمنگ سنٹر میں گئے ہیں تو آپ نے ویڈیو گیمرز کو تاریک کمروں میں ماﺅنٹین ڈیو کی خاص نیون سبز روشنی میں نہائے، چمکتی سکرینوں پر جھکے دیکھا ہو گا۔ یہ گیمرز جسمانی طور پر تو اتنے متاثر کن نہیں ہوتے لیکن کوئی شخص انہیں کمپیوٹر پر پورے انہماک سے گیمز کھیلتے دیکھ کر اندازہ لگا سکتا ہے کہ وہ گیمز کو لے کر کتنے پرجوش ہوتے ہیں۔

اندھیرے کمرے میں آپ کو انہیں دیکھنے میں تو وقت لگے گا لیکن انہیں دیکھنے سے پہلے ہی آپ انہیں سن ضرور لیں گے، کیونکہ ٹیموں کے مابین گفت و شنید ہی ان کی بقاءکی ضمانت ہوتی ہے۔ بلند اور موثر گفتگو ہی وہ چیز ہے جس نے پورٹل سپورٹس کوسی ایس : گوکے لیے ماﺅنٹین ڈیو کا پہلا لاہور کوالیفائر جیتنے میں مدد دی۔

یہ کوالیفائر ہی گیمرز کی دلچسپی کے لیے کم نہ تھا کہ اب ماﺅنٹین ڈیو نے اپنے مداحوں کے لیے پاکستان میں ایک اور پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے۔ اگرچہ لوگ سوچتے ہوں گے کہ پی سی گیمرز خاموش طبع ہوتے ہوں گے لیکن ڈیو گیمرز ایرینا نے اس کے برعکس ثابت کر دیا ہے کیونکہ یہ ہفتہ جذبہ شوق سے سرشار ڈی جی اے گیمرز کے لیے بہت پرجوش اور دلچسپ رہا۔ ڈیو نہ صرف گیمرز کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم لے کر آیا بلکہ اس نے ملک بھر کے تمام باصلاحیت گیمرز کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ چنانچہ ایک کوالیفائر کامیابی کے ساتھ انجام کو پہنچ چکا ہے۔ اب دیکھیے کہ ماﺅنٹین ڈیو مستقبل میں ان جوشیلے گیمرز کے لیے اس کوالیفائر جیسی مزید کون سی سرگرمیاں لے کر آتا ہے۔

مستقبل میں ایسے کوالیفائرز کو لے کر فاتح گیمرز بہت پرجوش اور مضطرب بھی تھے، اور ہوتے بھی کیوں نہ، آخر انہوں نے تین دنوں میں 15میچ کے دوران زبردست مقابلے کے بعد31ٹیموں پر غلبہ حاصل کیا تھا۔ گیمرز نے جیت کا یہ سفر ماﺅنٹین ڈیو کے لازمی ایندھن کے ساتھ طے کیا اور اپنی جیت کو یقینی بنایا۔ کیپٹن ذکی ناصر المعروف کیلنٹ (Killnt)کا کہنا تھا کہ ”میں تہہ دل سے ماﺅنٹین ڈیو کا مشکور ہوں کہ اس نے میری ٹیم کو یہ موقع فراہم کیا۔ یہ پلیٹ فارم پاکستان میں گیمنگ کا تشخص تبدیل کر سکتا ہے۔“

پورٹل سپورٹس کراچی، اسلام آباد اور باقی پاکستان کے کوالیفائرز کے فاتحین کے ساتھ اب گرانڈ فنالے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے ۔ اگلا لاہور ڈی جی اے کوالیفائر اس سے بھی زیادہ پرجوش اور دلچسپ ہونے جا رہا ہے۔ کیا آپ نے اس کی رجسٹریشن حاصل کر لی ہے؟ #AreYouGame #DewGamersArena

اپنا تبصرہ لکھیں