”مجھے بہت فخر ہے عمران خان نے یہ کہا“ ’حلیمہ سلطان‘ نے پاکستانیوں کا دل خوش کردیا

”مجھے بہت فخر ہے عمران خان نے یہ کہا“ ’حلیمہ سلطان‘ نے پاکستانیوں کا دل خوش کردیا

ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بیلجک (Esra Bilgic)کی پاکستان میں شہرت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں پہنچ چکی ہے۔ اداکارہ نے ایک بار پاکستانی میڈیا سے بات کی اور پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کاکھل کر اظہار کیا۔ اپنی اس گفتگو میں ترکوں کی اسرا بیلجک اور پاکستانیوں کی حلیمہ سلطان نے ایک ایسی بات کہی کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق حلیمہ سلطان نے کہا کہ ”جب میں نے ترکی کے نیوز چینلز پر وزیراعظم پاکستان کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ارطغرل غازی پاکستان میں دکھایا جانا چاہیے، تو مجھے خوشگوار حیرت ہوئی اور فخر کا احساس ہوا۔ اگر اس وقت کورونا وائرس کی وباءنہ پھیلی ہوئی ہوتی تو میں اب تک کئی بار پاکستان آ چکی ہوتی۔“ اسرا بیلجک نے کہا کہ وہ کئی پاکستانی برانڈز کے ساتھ بھی کام کر رہی ہیں جو جلد ہی لوگ دیکھیں گے۔ تاہم انہوں نے ان برانڈز کے نام نہیں بتائے۔ انہوں نے کہا کہ وباءختم ہوتے ہی میں پاکستان آﺅں گی۔ پاکستان آ کر میں وہاں کے 3مشہور ترین برانڈز کے ساتھ کام کروں گی۔ میں فی الحال ان برانڈز کے نام نہیں بتا سکتی لیکن وہ تینوں پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین برانڈز ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں