غزل
سید سجاد علی شاد گلبرگوی
9731778547
————————
مجھ کو نہ کوئی ناز نہ کوئی غرور ہے
اور جو مقام کبر ہے وہ کوسوں دور ہے
اک محشر خیال کی زد میں ہے لاشعور
بس اتنا ہوش ہے مجھے اتنا شعور ہے
کل زات اور صفات ہیں آفاق پر عیاں
پوشیدگی میں زات کا اس کی ظہور ہے
ملتا نہیں ہے دوستو یوں مدعائے شعر
عنقا نہیں جناب یہ بین السطور ہے
ہم شاد اپنی شکل کہاں دیکھنے چلیں
آئینہ حیات ہی جب چور چور ہے
Post Views: 161
This is a demo store for testing purposes — no orders shall be fulfilled. Dismiss