ناروے میںمحکمہء صحت میں کام کرنے والے بیس فیصد ملازموں کو دوران ملازمت تکلیف کے باجود زبردستی کام کرنا پڑتا ہے۔جبکہ دوسرے محکموں میں ایسے رویوں کی اوسط اس سے بہت کم ہے۔محکمہء صحت کی آرگنائیزیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ تناسب خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے ۔کئی ملازموں کو گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باوجود اپنی ڈیوٹی سر انجام دینا پڑتی ہے۔