Quran For All Islam For All Muhammad For All Android Apps

مراٹھی میں’’قرآن فار آل‘‘ اینڈرائڈموبائل ایپس جماعت اسلامی ہند، مہاراشٹر کی جانب سے متعارف

ممبئی: جماعت اسلامی ہند، مہا راشٹر کی ریاست گیر دس روزہ دعوتی مہم شروع ہو چکی ہے۔ اس مہم کے تحت جماعت نے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت سمجھتے ہوئے تین اینڈرائڈ موبائل ایپس قرآن فار آل، اسلام فار آل و محمدؐ فار آل بھی لانچ کیا ہے۔ ان ایپس کا مقصد اسلام و قرآن سے متعلق جانکاری کبھی بھی وکہیں بھی مہیا کرانا ہے۔ مذکورہ بالا ایپس ملٹی کلراور انتہائی دید ہ زیب بیک گراؤنڈ میں شائع کیا گیا ہے۔ ان ایپس کو انگریزی،ہندی،اردو و مراٹھی زبان میں بنایا گیا ہے۔ فی الحال یہ مراٹھی زبان میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہے اور دیگر زبانوں میں جلد ہی دستیاب کرایا جائیگا۔یہ تمام ایپس یوزر فرینڈلی ھیں اوران کا نیویگیشن بہت ہی آسان ہے۔

’’قرآن فار آل‘‘ میں ایک بہت ہی خاص بات یہ ہے کہ ہر آیت کے نیچے اسکا ترجمہ دیا گیا ہے، جو استعمال کنندہ کو لفظ بہ لفظ قرآن سمجھنے میں آسانی فراہم کرتا ہے۔ اسکے علاوہ اسےسوشل میڈیا میں شیئر کرنا بہت آسان ہے۔
Quran For All Islam For All Muhammad For All Android Apps
’’اسلام فار آل‘‘ کئی اسلامی کتابوں کا مجموعہ ہے، جو اسلام سے متعلق ضروری جانکاری مہیا کراتا ہے۔ یہ جانکاری نہ صرف مسلمانوں کے لئے سودمند ہے، بلکہ دعوتی نقطہ نظر سےبھیبہت اہم ہے۔غیر مسلم حضرات کو اسلام اور مسلمانوں سے متعلق تمام اہم جانکاری ایک کلک پر مہیا کراتا ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ مہم کے تعلق سے بھی ضروری جانکاری دستیاب ہے۔

’’ محمدؐ فار آل‘‘ میں حضرت محمدؐ کی حیات طیبہ کا مختصر تعارف کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کی کتابوں میں انکے تذکرہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ غیر مسلم دانشوروں کے ان کے تئیں تاثرات کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ یہ تینوں ایپس مسلم و غیر مسلم دونوں کے لئے یکساں سودمند ہیں۔جہاں ایک طرف یہ مسلم موبائل یوزرس کے لئے اصلاحی اہمیت کا حامل ہے تو دوسریطرف دعوتی ضرورتوں کو بھی بہت اچھی طرح پورا کرتا ہے۔یہ تمام ایپس گوگل پلے پر ڈاو ن لوڈ کے لئے دستیاب ہیں۔

Download

اپنا تبصرہ لکھیں