اکثر لوگ اپنی اپنی جگہ پر یہ سوچتے ہوں گے کہ وہ اپنے ہم مزاج لوگوں کی تلاش میں مصروف ہیں لیکن ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ مرد خوبصورتی اور عورتیں دولت میں لشش محسوس کرتی ہیں۔سائینسدانوں نے اس قدیم کہاوت کی تصدیق کر دی ہے کہ نسوانی خوبصورتی اور مرد کی دولت محبت کے برابر ہیں۔اسکا انکشاف ایک برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔تحقیق کرنے والے سائینسدانوں میں سے ایک سائینسدان نے بتایا کہ ہم نے لوگوں سے انکی ترجیحات کے حوالے سے سوالات کے جواب حاصل کیے تھے۔عورتوں نے مردوں کی دولت،اسٹیٹس خاندان اور صحت کے حوالے سے جائزہ لیااور اس سودے بازی میں عورتیں غالب رہیں۔کیونکہ مرد ان کی نسبت کم امتیاز کرتے ہیں۔لیکن حقیقت یہی ہے کہ خوبصورتی مردوں کی کنجی ہے۔کیونکہ حیاتیاتی نقطہء نظر سے خوبصورتی اچھے جینز کی نشانی ہوتی ہے۔خواتین ذیادہ باریک بینی سے اپنے ساتھی کا انتخاب کرتی ہیں۔