گندا سیلابی پانی پینے سے اپنا مرغا مرنے کی وجہ سے حکومت سے نالاں 8 سالہ بچے کو اینکر پرسن اقرار الحسن اور پاک فوج نے خوشخبری سنادی۔
8 سالہ احمد ماڑی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اینکر پرسن اقرار الحسن کی ٹیم سرعام حرکت میں آگئی۔ اقرار الحسن کی جانب سے ننھے احمد کیلئے 3 مرغوں، اجرک، کھانے پینے کی اشیاء اور پینے کے صاف پانی کا تحفہ بھیجا گیا۔ ایک مرغا مرنے پر 3 مرغے ملنے پر احمد کی خوشی دیدنی تھی، ننھے بچے نے ایک ویڈیو پیغام میں اقرار الحسن کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے بھی سانگھڑ کے رہائشی بچے سے رابطہ کیا گیا اور اسے امدادی سامان دیا گیا۔