مرغی کے گوشت کی قیمت میں گزشتہ دنوں ہونے والے اضافے کے بعد بڑے گوشت کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔
چیئرمین میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن ندیم قریشی کے مطابق گائے کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ رسد اور طلب کا فرق ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں ہڈی والے گوشت کی قیمت 700 جبکہ بنا ہڈی کا گوشت 750 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے گوشت بیرون ممالک برآمد کیا جا رہا ہے جبکہ بڑی عید بھی قریب آ رہی ہے اس لیے ڈیمانڈ اور سپلائی میں بڑا فرق پیدا ہوا ہے۔