سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق سپنر مرلی دھرن کو سری لنکا کے شمالی صوبے کا گورنر بنائے جانے کے امکانات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر گوتابھایا راجا پاکسا کی جانب سے مرلی دھرن کو گورنر بنائے جانے کے امکانات ہیں اور اگر ایسا ہوتا ہے تو مرلی دھرن ان تین نئے گورنروں میں شامل ہوں گے جن کی تعیناتی سری لنکا کے نئے صدر کریں گے۔
واضح رہے کہ سری لنکن صدر گوتا بھایا راجا پاکسا نے رواں مہینے کے آغاز میں اقتدار سنبھالا تھا اور میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ صدر نے ذاتی طور پر مرلی دھرن کو شمالی صوبے کے گورنر کا عہدہ قبول کرنے کی دعوت بھی دی ہے۔
صدارتی سیکرٹریٹ کے مطابق سپنر کو شمالی صوبے جبکہ انورادھا یاہامپاتھ کو مشرقی صوبہ کا گورنر مقرر کیا جائے گا اور ٹیسا ویٹھارنا شمالی وسطی صوبے کے گورنر کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔