مریم نوازشریف نے صبح 9 سے 11 بجے تک جیل میں بچوں کو پڑھانا شروع کردیا

مریم نوازشریف نے صبح 9 سے 11 بجے تک جیل میں بچوں کو پڑھانا شروع کردیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اڈیالہ جیل کے کمسن وارڈ میں بچوں کو پڑھانا شروع کردیا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی مجرم مریم نواز کمسن بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر تعلیم دینے کیلئے ان کی کلاس میں جاتی ہیں، یہ کلاسیں صبح9 بجے سے گیارہ بجے تک ہوتی ہیں، مریم نواز بچوں کو انگریزی اور اردو پڑھاتی ہیں یہ کلاسیں پیر تا بدھ اور ہفتہ کے روز ہوتی ہیں تاہم جمعرات کا دن مریم نواز نے جیل میں اپنے خاندان کے افراد اور مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکنوں سے ملاقات کیلئے وقف کیا ہے۔

کمسن وارڈ کے بچے مریم نواز کے کلاسیں لینے پر خوش و خرم ہیں کہ انہیں بہترین تعلیم مل رہی ہے ،مریم نواز نے اپنے سیل میں کتابیں بھی رکھی ہیں جن کا وہ مطالعہ کرتی ہیں۔ایک انگریزی جریدے کے مطابق مریم نواز بلاناغہ نماز بھی اداکررہی ہیں اور ویمن ونگ کے قریب موجود اپنے سیل میں قرآن مجید کی تلاوت بھی کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں