ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ آنے والے کل کی فکر کرنے والوں کو کبھی گہری نیند نہیں آتی۔جس کی وجہ سے انہیںموٹاپے کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔اس لیے گہری نیند لینے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ صحت مند رہ سکیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنے والے کل کی فکر کرنے والے افراد کو گہری نیند نہیں آتی اور نیند میں خلل کے باعث کئی امراض میں مبتلاء رہنے لگتے ہیں۔اس سے بچنے کے لے ضروری ہے کہ کل کا معاملہ آنے والے دن کے لیے موخر کر دینا چاہیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کل کے حوالے سے جتنی فکریں اور اندیشے ہوں انہیں لکھ دینا چاہیے ایسا کرنے سے یہ چیزیں پھر دماغ میں چکراتی نہیں رہیں گی۔