مصر میں لوگ اپنے بچوں کو کیوں بیچ رہے ہیں؟ بڑے اسلامی ملک سے تشویشناک خبر آگئی

مصر میں لوگ اپنے بچوں کو کیوں بیچ رہے ہیں؟ بڑے اسلامی ملک سے تشویشناک خبر آگئی

فیس بک پر مختلف اشیاءکی فروخت کے اشتہارات تو دیئے ہی جاتے ہیں، مصر میں اب اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بچے فروخت کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جانے لگا ہے اور بچوں کی فروخت کے باقاعدہ پیج بننے لگے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں ایسے ہی ایک فیس بک پیج پر نومولود بچے کو فروخت کرنے کا اشتہار دیا گیا۔ اشتہار میں بتایا گیا کہ بچہ ابھی ماں کے پیٹ میں ہے اور 17جولائی کو پیدا ہو گا۔ پیدائش کے فوراً بعد اسے رقم کے عوض خواہش مند شخص کو دے دیا جائے گا۔

یہ اشتہار پولیس کی نظروں میں آیا جس پر پولیس آفسرز نے بچے کے خریدار بن کر رابطہ کیا۔ 17جولائی کو اس شخص نے پولیس والوں کو ایک ہسپتال میں بلا لیا جہاں ایک حاملہ خاتون اور اس کا شوہر بھی آ گئے۔ خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ تین گھنٹے بعد جب ڈاکٹروں نے بیٹی ماں کے حوالے کی تو ماں نے اسے پولیس آفیسرز، جو خریدار بن کر آئے ہوئے تھے، کے حوالے کر دیا۔ اس کا شوہر بچے کی پیدائش کے دوران ہی پولیس والوں سے 65ہزار مصری پاﺅنڈ لے چکا تھا۔ جب بچہ پولیس آفیسرز کو دیا گیا تو انہوں نے وہیں اس میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں مذکورہ فیس بک پیج چلانے والے شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ تینوں کے خلاف انسانی سمگلنگ و دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں