معراج النبی ۔۔۔آسمانوں کی سیر کا معجزاتی واقعہ۔۔

معراج النبی ۔۔۔
آسمانوں کی سیر کا معجزاتی واقعہ۔۔
پروفیسر نسرین مرزا
سابقہ پرنسپل ایف جی کالج راولپنڈی
رسول اللہ نے فرمایا رجب اللہ کا مہینہ ہے۔ شعبان میرا مہینہ ہے۔رجب اسلامی سال کا ساتواں مہینہ ہے۔ رجب کے معنی ہیں تعظیم و قربانی یہ برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ۔ اس کے ایک روزے کا ثواب ہزار روزوں کے برابر ہے رجب کی 27 ستائیسویں شب کو اللہ رب العزت نے ہمارے پیارے نبی آقائے دو عالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کا عظیم الشان سفر نصیب فرمایا۔
اے عشق نبی میرے دل میں سما جانا۔۔۔۔
سورہ بنی اسرائیل اور سورۃ انزال کی ابتدء ی سطروں میں اس سفر کے جمالیاتی اور نورانی منظر کو بیان کیا گیا ہے۔اللہ اپنی قوت پاکی اور طاقت بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں۔
وہ ذات قوت والی ہے جو اپنے بندے کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ کی طرف لے گی جس کے گرد ہم نے برکت رکھی ہے۔ تمام آسمانی اور دنیاوی مذاہب کا ایک عنوان معجزات ہے جو خداوند کریم نے اپنے انبیاء کو حضور سے پہلے بھی کئے۔ خاص طور پر جن پرعثمانی کتب صحائف نازل ہوئے۔ کبھی کرتا آنکھوں پر لگانے سے بینائی لوٹ آئی قسم باذن اللہ کہنے سے مردہ بھی اٹھا ایڑیاں رگڑنے سے تا ابد چشمہ جاری ہو گیا کہیں پھینکنے والا آدمی پھینکتا ہے اور آگ گل و گلزار ہو جاتی ہیں ریت پر تختوں سے آبی جہاز بنا کر کہا گیا اس پر بیٹھ جاؤ ورنہ تباہ ہو جاؤگے۔ پھر ایک ایک تندور سے نکلنے والے پانی میں تباہی پھیلا دی ۔آقائے کائنات کے معجزات و کرامات کا وقت آگیا اس سال حضور کی زوجہ حضرت خدیجہ اورچچا ابو طالب کا انتقال ہوا ۔ آپ طائف میں تبلیغ کے لیے گئے تو دشمنوں نے پتھر برسائے اور آپ لہولہان ہو گئے۔مگر آپ نے ان کے لیے دعا کی کہ اے اللہ نے ان پر کرم کے درازے کھول دے۔یہ سال

ترجمہ۔مگر آپ نے ان کے لئے دعا کی کہ ان پر کرم کے دروازے کھول دیں یہ song نظام الحسن کہلاتا ہے غم کا سال آپ حضرت ابو طالب کی بیٹی ام ہانی کے گھر سے معراج پر تشریف لے گئے حضورﷺ فرماتے ہیں یہ میرا گھر ہے ۔یہ رات عجب تھی عجب ضو فشانی تھی۔ ہر طرف نور کا عالم تھا۔حضرت جبرائیل تشریف لائے اور خدا سے ملاقات کا مثدہ سنایا۔
جنت کے دربان رضوان نے حوض کوثر کے پانی سے وضو کروایا اور جنت سے لایا گیا لباس دوشالا پہنایاگیا۔

اسّی ہزار فرشتے اور اسی ہزار ملائکہ آپ کا تخت لے کر چلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کعبہ کا طواف کیا اور کچھ دیر تعظیم میں بیٹھے جہاں انبیاء کی قبریں ہیں وہاں ذکر کیا۔ فرشتوں نے آپ کے قلب مبارک کو کھول کر آب زم زم سے دھویا اور علم و حکمت دل میں بھر دیا۔نور الزمان کون ومکان کا تصوور بدلنے لگا ۔یہ واقعات ٹرین جہاز یا بلٹ ٹرین سے آگے عظمت محمدی کا پتہ دیتے ہیں۔آنحضور مسجد اقصیٰ پہنچے تمام انبیاء نے آپکی امامت میں نماز پڑھی۔پھر آسمانوں کا سفر شروع ہوا۔

آسمانوں پر جبرائیل نے اذان دی میکائیل اور اسرافیل نے امامت اورخطبہ دیا۔ اس طرح جمعہ کی فضیلت دکھائی گئی سدرۃ المنتہیٰ پر پہنچے تو جبرائیل علیہ السلام نے کہا اس سے آگے
میرے پر جلتے ہیں اب آپ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ آگے جا سکتے ہیں۔
اللہ کی مہربانی سے مایوس نہ ہو
سورہ الزمر
اے مسلمانوں تم اپنے رب کو مختلف ناموں سے پکارو۔اللہ وہ ہے جس کے سوا کسی کی بندگی جائز نہیں۔اس کے سب نام اچھے ہیں۔
شب معراج نوافل کی ادائیگی۔
مگفرت،درازیء عمر، صحت اور بخشش کے لیے دعائیں کریں۔ اس مہینے میں چودہ بار سورہ مزمل پڑہیں۔اول آخر درود ابراہیمی پڑہیں۔سورہ کوثر تین سو تیرہ مرتبہ پڑہیں۔اسم یا لطیف ایک سو انتیس مرتبہ پڑہیں۔
اللہ اپنے بندوں پہ نرمی رکھتا ہے۔جسے چاہے روزی دیتا ہے۔اور وہی زبردست طاقت والا ہے۔مسلمانوں کے لیے نماز پنچگانہ کی پابندی اور گناہوں سے پرہیز لازمی ہے۔خدا وند کریم ہمارا حامی و ناصر ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں