معروف پاکستانی سوشل ورکر غزالہ نسیم کی اہم میٹنگ

ghzala

نارویجن پاکستانی نثراد سوشل ورکر اور وومن آرگنائیزیشن کی سربراہ محترمہ غزالہ نسیم صاحبہ کو حکومتی پارٹی ایس وی کی شہری کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔کونسل کے عہدہ دارںنے غزالہ نسیم صاحبہ سے تارکین وطن کے مختلف معاشرتی مسائل پر تبادلہء خیال کیا اور تجاویز طلب کیں۔محترمہ غزالہ نسیم نے ضرورتمند بچوں کی دیکھ بھال،گھر اور اسکول کے ٹیم ورک،نرسری اسکولوں میں بچوں کی تربیت اور کالج سے واک آئوٹ کرنے والے طالبعلموں کے مسائل پر بات چیت کی۔غزالہ نسیم صاحبہ نے اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں قابل عمل حل اور تجاویز پیش کیں۔جنہیں کونسل کے اراکین نے مرکزی کمیٹی میں پیش کرنے کا وعدہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں