نارویجن پاکستانی نثراد سوشل ورکر اور وومن آرگنائیزیشن کی سربراہ محترمہ غزالہ نسیم صاحبہ کو حکومتی پارٹی ایس وی کی شہری کونسل کی میٹنگ میں
شرکت کی دعوت دی گئی۔کونسل کے عہدہ دارںنے غزالہ نسیم صاحبہ سے تارکین وطن کے مختلف معاشرتی مسائل پر تبادلہء خیال کیا اور تجاویز طلب کیں۔محترمہ غزالہ نسیم نے ضرورتمند بچوں کی دیکھ بھال،گھر اور اسکول کے ٹیم ورک،نرسری اسکولوں میں بچوں کی تربیت اور کالج سے واک آئوٹ کرنے والے طالبعلموں کے مسائل پر بات چیت کی۔غزالہ نسیم صاحبہ نے اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں قابل عمل حل اور تجاویز پیش کیں۔جنہیں کونسل کے اراکین نے مرکزی کمیٹی میں پیش کرنے کا وعدہ کیا۔