نارویجن پولیس نے کونگس ونگر سے تین روز قبل اسکول جاتے ہوئے اغواء ہونے والی دو بہنوں کے والدین کو شک کی بناء پرتلاش کر رہی ہے۔ انکے سگے والدین پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی بچیاں منہ بولے والدین سے اغواء کر لی ہیں۔بچیوں اور والدین کی تلاش میں بحری اور ہوائی راستوں پر ناکے لگا دیے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور شخص کو بھی والدین کی مدد کرنے کے شبے میں گرفتاار کر لیا ہے۔تحقیق کرنے والوں نے اس شک کا اظہار کیا ہے کہ مغوی بچیوں کو ان کے والدین کے ملک روس میں بھیج دیا گیا ہے ۔جبکہ بچیاں نارویجن نیشنلٹی کی حامل ہیں۔جب نارویجن پولیس نے بچیوں کی بازیابی کے لیے روسی حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے انہیں واپس کرنے انکار کر دیا۔یہ بچیاں ان کے والدین نے ان کے منہ بولے والدین سے اس اسکول کے راستے میں اغواء کی تھیں۔